خطرناک غلطیاں

اسلام و علیکم قارئین کرام آج کا عنوان ‘خطرناک غلطیاں“ راقم کی اپنی تحریر نہیں بلکہ یہ چند نکات یا غلطیاں ہیں جو کہ جناب مولانا رحمت اللہ سبحانی کی تصنیف 'مخزن اخلاق" میں مجتمع کی گئی ہیں چونکہ یہ کتاب ان دنوں راقم کے زیر مطالعہ ہے لہٰذا دوران مطالعہ اس عنوان پر نظر پڑی فورام پڑھنا شروع کیا اور پڑھتے ہی خیال آیا کہ یہ تحریر ہماری ویب کے قارئین کی خدمت میں ہیش کی جائے سو من و عن پیش خدمت ہے

ممکن ہے بظاہر چند قارئین کو یہ غلطیاں خطرناک محسوس نہ ہوں لیکن غور کیا جائے تو ان غلطیوں میں مبتلا افراد کو نہ صرف خود ان غلطیوں کے خطرناک اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ان غلطیوں کے نتائج دیگر افراد معاشری کی زندگیوں پر بھی منفی اور خطرناک صورت میں اثر انداز ہوتے ہیں امید ہے کہ ان غلطیوں کی نشاندہی سے بہت سے لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور بہت سے لوگ خود کو ان غلطیوں سے پاک رکھنے کی کوشش بھی کریں گے اور اپنے معاشرے کو بھی ان غلطیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے میں معاون ثابت ہوں گے

لیجئیے پیش خدمت ہے آج کی تحریر بعنوان "خطرناک غلطیاں" بحوالہ 'مخزن اخلاق' از مولانا رحمت اللہ سبحانی
١- اس خیال میں مست رہنا کہ میں ہمیشہ تندرست، خوبصورت اور تونگر ہی رہوں گا
٢- اس نیت سے عیب کرنا کہ صرف دو چار مرتبہ کر کے ہی چھوڑ دوں گا
٣- اپنا راز کسی دوسرے کو بتا کر اس کے پوشیدہ رکھنے کی دوخواست کرنا
٤- ہر انسان کے متعلق ظاہری صورت دیکھ کر رائے قائم کرنا
٥- کسی کام کو ادھورا چھوڑ کر دوسرے وقت پر مکمل کرنے کی امید کرنا
٦- اپنے ماں باپ کی خدمت نہ کرنا اور اپنی اولاد سے اس کی توقع رکھنا
٧- جو کام اپنے سے نہ ہو سکے اسے سب کے لئے ناممکن خیال کرنا
٨- لوگوں کی تکلیف میں حصہ نہ لینا اور پھر ان سے ہمدردی کی امید رکھنا
٩- ہر ایک سے بدی کرنا اور خود آرام میں رہنے کی توقع رکھنا
١٠- بغیر کسی کافی ذریعہ اطمینان کے کسی کی قسم پر اعتبار کرنا
١١- بیکاری میں آئیندہ کے لئے خیالی پلاؤ پکانا اور خوش رہنا
١٢- تمام انسانوں کو اپنے خیال پر لگانے کی کوشش کرنا
١٣- اپنے آپ کو سب سے زیادہ عقلمند اور لائق آدمی تصور کرنا
١٤- تمام نوجوانوں کو تجربہ کار خیال کرنا
١٥- آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا اور ہر ایک شیریں زبان کو دوست سمجھ لینا
١٦- دوسروں کی موت کو دیکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس سے بری سمجھنا
١٧- برا کام کرتے وقت، برا کلام کہتے وقت ہر دیوار کو خان اور ہر دروازے کو آنکھ نہ سمجھنا
١٩- ادائیگی قرض کے متعلق دلفریب ذرائع آمدنی کا تصور باندھ کر غیر ضروری اخراجات کے لئے بے دھڑک قرض لینا

امید ہے کہ ان غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے بچ کر ہم بہت سی ایسی خوش فہمیوں سے خود کو باآسانی محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جن کے نتائج کی صورت میں بعض اوقات ذلت کی اذیت سہنا پڑتی ہے

اللہ تعالٰی ہم سب کو چھوٹی بڑی ہر قسم کی برائی سے محفوظ رکھے ہماری مدد اور رہنمائی فرمائے ہمیں تاحیات صراط مستقیم پر قائم رہنے کی توفیق عنایت فرمائے ہماری دم سے دانستہ و نادانستہ سرزد ہونے والی خطاؤں سے در گزر فرمائے ہماری کہی ان کہی دعائیں اپنی بارگاہ ایزدی میں قبول و مقبول فرمائے (آمین یا رب العالمین)
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488509 views Pakistani Muslim
.. View More