محتاط ہی محفوظ رہتا ہے محتاط رہیں تاکہ محفوظ رہیں
رہنما ہاتھ جھٹک دے تو مسافر بھٹک جایا کرتے ہیں اپنے رب کے بعد اپنا
بہترین رہنا انسان خود ہے لہذا الله کے بعد خود اعتمادی کے ساتھ اپنی منزل
کا تعین خود کریں جس پر آپ کا دل پوری طرح راضی ہو
اولاد کی بہترین تربیت والدین کی اولین ذمے داری ہے جسے پورا کئے بغیر
اولاد سے بہتری کی امید خام ہے ان والدین سے معذرت کے ساتھ جن کے پاس اپنی
اولاد کے لیے وقت نہیں
غلاظت سب سے بڑی نحوست اور بلاؤں کا مسکن ہے نشہ بھی غلاظت ہے جس سے دل کے
داغ مٹتے نہیں مزید بڑھتے اور پھیلتے ہیں اس سے بچیں، اپنی اشیاء اپنے
ماحول اپنی زبان اور اپنے عمل کو پاک رکھنے والا ہمیشہ بلاؤں سے محفوظ رہتا
ہے
الله تعالیٰ ہم سب کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ و مامون رکھے آمین
|