آئیے ایک پرچم تلے جمع ہوجائیں

ہم اگر اپنے پچھلے 70سالوں پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔ شاید کھویا بھی بہت کچھ اور پایا بھی بہت کچھ۔ ہمیں مخلص لوگوں کی وجہ ایٹم بم جیسی عظیم نعمت ملی۔ آج سے 20 پہلے جب نہ تو سوشل میڈیا کا وجود تھا اور نہ کیبل تھی تو ہم محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ یکجا اور متحد ہوا کرتے تھے۔ اب سوشل میڈیا عام ہوگیا، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا آزاد ہوگیا مگر اس کے ساتھ ساتھ ہم آپ ایک دوسرے کے دشمن ہوتے گئے۔ آزادی ملتی گئی اور ہم ایک دوسرے کے خلاف ہوتے گئے۔ اب ہم ہر سال آزادی کا جشن جوش و خروش سے تو مناتے ہیں۔مگر ہمارے دلوں میں ایک دوسرے سے محبت ختم ہوگئی ہے۔ اس سال اگر ہم تہیہ کرلیں کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر سیاسی، مذہبی ودیگر اختلافات کو مٹا کر ایک پرچم تلے جمع ہوجائیں تو ہم اپنے الگ ملک کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مراسلہ: محسن علی طاب ، ساہیوال
 

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1142725 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.