فاسٹ ٹریک سینڑز…… نادرا کا قابلِ تحسین قدم

 (نمرہ ، لاہور)

نادرا پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے جہاں شناختی کارڈ بنوانے سے لے کر ویزا بنوانے،کیش نکلوانے تک کی تمام سہولیات موجود ہیں ۔ قبل ازیں ان تمام سہولیات کے حصول کے لیے لوگوں کو بڑی تگ ودو کرنا پڑتی تھی اور لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑتا تھا۔مگر جب سے حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سینڑز قائم کیے ہیں تمام سہولیات کا حصول بے حد آسان ہو گیا ہے۔فاسٹ ٹریک سینڑز کی مدد سے عوام مختصر عرصہ میں بے حد آسانی سے اپنا شناختی کارڈ،ویزا وغیرہ بنوا سکتے ہیں ۔ فاسٹ ٹریک سینڑز میں موجود سٹاف وہاں آنے والی عوام کو مکمل راہنمائی دیتے ہیں اور نہ تو عوام کو لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونا پڑتا ہے۔ معلوماتی ڈیسک پر عوام کو بنیادی معلومات دی جاتی ہیں اور ان سے انکا نمبر بھی لے لیا جاتا ہے تاکہ انہیں ان کی دی گئی درخواست کے حوالے سے مطلع کیا جا سکے۔فاسٹ ٹریک سینڑز پہلے مرحلے میں پاکستان کے کچھ بڑے شہروں میں قائم کیے گئے ہیں اور وہاں کے شہری اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔چناچہ جہاں عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے وہاں اگر حکومت کوئی اچھا قدم اٹھائے تو ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ اسے سراہا جائے۔ نادرا حکام بالخصوص چوہدری نثار اور پورا عملہ اس بہترین کاوش پر داد و تحسین کے لائق ہیں۔ ثابت ہوا ہے کہ اس ادارے کا بھی کوئی والی وارث ہے ۔ وگرنہ اس سے پہلے تک اس سسٹم کا شکار ہونے والے لوگ اس ادارے بارے مثبت رائے نہیں رکھتے تھے ۔ بہرحال شکر اس بات پر کہ ، عوام کی آسانی کا بھی کسی نے سوچا ، اس پر ہم چوہدری نثار کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اب وہ ذمہ داری پر تو نہیں ہیں ، لیکن اس ادارے کی ترقی کے حوالے سے ان کی پالیسیاں جاری رہیں گی ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فاسٹ ٹریک سینڑز ملک کے تمام شہروں میں قائم کرے تاکہ دیگرشہروں کے لوگوں کو اپنے شناختی کارڈ ، ویزہ وغیرہ کیلئے دور دراز کے چکر نہ کاٹنے پڑیں ۔

Muhammad Noor-Ul-Huda
About the Author: Muhammad Noor-Ul-Huda Read More Articles by Muhammad Noor-Ul-Huda: 48 Articles with 38419 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.