سوال (1):پہلے تشہد میں درود پڑھنے کا حکم کیا ہے ؟
جواب : پہلے تشہد میں درود پڑھنے سے متعلق علماء میں اختلاف ہے ، دلائل کی
روشنی میں پہلے تشہد میں بھی درود پڑھنا مشروع ومستحب معلوم ہوتا ہے لہذا
ہمیں اس کا اہتمام کرنا چاہئے لیکن اگر کسی نے پہلے تشہد میں درود نہیں
پڑھا خواہ عمدا ہو یا سہوا اس کی نماز درست ہے۔
سوال (2):بعض لوگ نیا گھر بنواتے ہیں تو کیل پر قرآنی آیات دم کرکے بنیاد
ڈالتے ہیں ، ایسا کرنا کیسا ہے ؟
جواب : کیل پر دم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور اس عمل کی کتاب وسنت سے
کوئی دلیل نہ ہونے کی وجہ سے کوئی حیثیت نہیں ہے ، لوگ دیکھا دیکھی ایسا
کرتے ہیں یا جھاڑ پھونک کا پیشہ اختیار کرنے والے ایسا عمل کرتے اور کرواتے
ہیں تاکہ کچھ نہ کچھ نذرانہ وصول ہوجائے ۔
سوال(3): ایک آدمی نے اپنی والدہ سے قسم کھائی کہ اب تجھے ایک پیسہ نہیں
دوں گا ، والدہ بیمار ہوگئی تو اس آدمی نے قرض لیکر اور اپنی جانب سے ملاکر
علاج میں پیسہ دیا۔ اب والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ، اس نے کفارہ نہیں ادا
کیا ہے اب وہ کیا کرے ؟
جواب : اﷲ کی نافرمانی میں قسم کھانا ناجائز وحرام ہے ،کسی مسلمان کو اس
قسم کی قسم نہیں کھانی چاہئے ، جس نے ایسی قسم کھائی اسے چاہئے کہ اﷲ تعالی
سے توبہ کہ دوبارہ وہ ایسی قسم نہیں کھائے گا نیز ایسی قسم پوری نہ کرے اور
اس کا کفارہ ادا کرے لہذا اس آدمی کو چاہئے کہ اﷲ سے توبہ کرے اور قسم کا
کفارہ ادا کرے ۔ دس مسکین کو کھانا کھلائے یاانہیں کپڑا پہنائے یا ایک گردن
آزاد کرے ۔ ان تینوں میں سے کسی کی طاقت نہیں توتین دن کا روزہ رکھے ۔
سوال (4): نماز جناز ہ میں دونوں طرف سلام ہے یا ایک طرف ؟
جواب : نماز جنازہ میں ایک سلام کا ذکر ملتا ہے اس وجہ سے اصل نماز جنازہ
میں ایک سلام ہی ہے تاہم عام نمازوں میں دو سلام کی دلیل سے نماز جنازہ میں
بھی دو سلام پھیرا جاسکتا ہے بلکہ نماز جنازہ میں بھی دو سلام سے نماز کا
ذکر ہے لہذا ایک سلام اور دو سلام دونوں عمل مسنو ن ہیں۔
سوال(5): کیا شادی کے ایک ماہ بعد ولیمہ کرسکتے ہیں ؟
جواب : مسنون تو یہی ہے کہ شادی کے فورا بعد ولیمہ کیا جائے مگر بروقت
سہولت نہ ہونے یا کسی عارض کے درپیش ہوجانے سے تاخیر ہوجائے تو مہینہ بعد
بھی ولیمہ کرسکتے ہیں ، اہل علم ولیمہ میں تاخیر کی جانب گئے ہیں ان کا
استدلال بخاری شریف کی روایت سے ہے جس میں حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اﷲ
عنہ پر رسول اﷲ ? نے زردی کا اثر دیکھا تو پوچھا یہ کیا ہے ؟ تو انہوں نے
جواب دیا کہ میں نے نواۃ سونے کے بدلے ایک عورت سے شادی کی ہے تو آپ نے دعا
دی اور ولیمہ کرنے کا حکم دیا ۔(صحیح البخاری:5155) اس واقعہ سے پتہ چلتا
ہے کہ شادی کے کئی دن بعد بھی ولیمہ کرسکتے ہیں جیساکہ صحابی رسول نے کیا۔
سوال(۶) : ایک بھائی نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہے نکاح کے نام سے اس میں
لڑکیاں ایڈ ہوتی ہیں اور نکاح کے لئے بایو ڈاٹا شیئر کیا جاتا ہے پھر رشتہ
تلاش کیا جاتا ہے کیا یہ صحیح ہے ؟
جواب : یہ کام بہت ہی دیانتداری والا ہیاور کرنے والے کے لئے پرخطر بھی ہے
۔یہاں ایک اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک اکیلا لڑکا کیسے بہت ساری لڑکیوں
کے لئے رشتہ تلاش کرتا ہے ،کیا اس کی کوئی دوسری تنظیم ہییا نوجوان لڑکوں
سے اس کے بڑے روابط ہیں ؟ یا پھر فحاشی کا کوئی ذریعہ تو نہیں؟ نیت کو اﷲ
تعالی جانتا ہے مگر سوال تو پیدا ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی میں یہ مانتا ہوں کہ آج
سوشل میڈیا کے ذریعہ نکاح پر تعاون لے سکتے ہیں ، اس کے ذریعہ غریب ومسکین
بچیوں کی شادی کا بھی معاملہ حل ہوسکتا ہے گوکہ اس میں خطرات بھی ہیں۔ اگر
گروپ بنانے والا واقعی نکاح کے سلسلے میں مخلصانہ تعاون کررہاہے بطور خاص
غریب ونادار لڑکیوں کے نکاح پر تعاون تو اس اقدام کی میں حوصلہ افزائی کرتا
ہوں ۔مگر یہاں کئی راز دانہ اور نازک مسائل ہیں جن کی وجہ سے کچھ اصول
وقواعد ضروری ہیں ۔ پہلا ضروری کام تو یہ ہے کہ نکاح کے سلسلے میں لڑکیوں
کو گروپ میں شامل نہیں کیا جائے بلکہ ان کے اولیاء کو شامل کیا جائے اور ان
سے ہی بایوڈاٹا طلب کیا جائے پھر ان کی پرائیویسی کو جہاں ضرورت ہووہیں
استعمال کی جائے کیونکہ نٹ کا زمانہ ہے اس سے خاندان اور لڑکیوں کی عزت
اچھالی جاسکتی ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس کام کو تنظیمی شکل میں انجام دیا
جائے اس کے کئی ذمہ دار ہوں جن کی شناخت اولیا ء کو کرائی جائے ۔ تیسری بات
یہ ہے کہ اس کی باقاعدہ کہیں آفس ہو جہاں سے آدمی رابطہ کرسکے ، نٹ پہ کام
کرنے والالوگوں کو دھوکہ دے کے اچانک غائب ہوسکتا ہے پھر کہیں اسے تلاش
کرنا بہت مشکل ہے ۔ یہ تین کام کرسکے تو نکاح کے طور پر گروپ بنانا میری
نظر میں صحیح ہوگا ورنہ صحیح نہیں ہوگا۔
سوال(7): مسلمان کا غیر مسلم کی فوج میں بھرتی ہونا کیسا ہے ؟
جواب : فوجی نظام ایک سیاسی شعبہ ہے جو ملک کی حفاظت کے لئے بنایا جاتا ہے
اور ملک میں مسلم وغیرمسلم دونوں ہوتے ہیں تو سیاسی اعتبار سے اس میں کوئی
حرج نہیں کہ کوئی مسلمان غیرمسلم کی فوج میں بھرتی ہو یا کافر مسلمان کی
فوج میں بھرتی ہوالبتہ جو کفر واسلام کی لڑائی ہو اس میں اپنی فوج کے ساتھ
کافر کو نہیں رکھ سکتے ۔
سوال(8): عورتوں کا گاڑی چلانا کیسا ہے ؟
جواب : احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عہد رسول میں عورتیں اونٹ چلاتی تھیں اس
پہ قیاس کرکے کچھ اہل علم نے عورتوں کو گاڑی چلانا جائز قرار دیا ہے ۔ اونٹ
چلانا اور گاڑی چلانا دونوں میں بہت فرق ہے ، زمانے کا فرق اپنی جگہ ۔ بہت
سے لوگ گاؤں دیہات میں گائے ، بیل اور بس ۔ پر سوار ہوکر چراتے ہیں انہیں
ڈرائیور نہیں کہا جاتا اور نہ ہی کہا جاسکتا ہے ۔ گاڑی تیز رفتار سواری ہے
،اس کے لئے آنکھیں تیز ہونا، قیادت کا ملکہ ہونا، راہ میں آنے والی پریشانی
کو جھیلنے کی طاقت ہونا چاہئے ۔ شرعی پردے والی خاتون جس کے چہرے پر پردہ
ہو اسے گاڑی چلانے میں بڑی مشکل کا سامنا ہے ۔جس اسلام نے عورتوں کو راستے
کے کنارے سے چلنے کا حکم دیا ہے وہ بھیڑ میں شرعی پردہ کے ساتھ تیز گاڑی
کیسے چلاسکتی ہے۔ ہاں ایسا ہوسکتا ہے کہ گاڑی چلانے کی وجہ سے عورتوں کا
پردہ ختم ہوجائے ۔ فتنے کا سامنا اپنی جگہ ۔ خلاصہ یہ ہے کہ عورتوں کا گاڑی
چلانا مشکلات اور فتنے کاباعث ہے اس وجہ سے جن علماء نے اسے جائز نہیں قرار
دیا ہے ان کا موقف زیادہ قوی ہے۔
سوال (9): میرے والدین پاکستان سے عمرہ پہ آرہے ہیں آپ بتائیں کہ وہ نماز
قصر پڑھیں گے یا مکمل پڑھیں گے ؟
جواب : اگر وہ چار دن یا اس سے زیادہ مکہ میں قیام کرنے کا ارادہ کرلیں تو
مکمل نماز ادا کریں گے لیکن اگر چار دن سے کم رکنا ہے تو پھر قصر نماز
پڑھیں گے ۔ ساتھ ہی یہ بات جان لیں کہ اگر رکنے کے متعلق کچھ بھی طے نہیں
ہے کہ کب تک رکنا ہے تو قصر پڑھیں گے ۔
سوال(10): کیا غیر مسلم لڑکی سے مسلمان لڑکا شادی کرے تو بھی ولی کی ضرورت
ہے ؟
جواب : سوال یہ ہونا چاہئے کہ کوئی مسلمان لڑکا غیرمسلم لڑکی سے شادی
کرسکتا ہے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہرگز ہرگز نہیں کرسکتا ہے ۔ جب کافرہ
لڑکی سے شادی ہی نہیں تو اس کے ولی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سوال (11): کتے کے بھوکنے کی کیا وجہ ہے اور کیا اس کی بھونک پہ اعوذ باﷲ
پڑھنا چاہئے؟
جواب : کتابھونکنے والا جانور ہے بھونکنا ہے اس کی کوئی خاص وجہ نہیں
بتلائی جاسکتی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کتا اذان کے وقت بھوکتا ہے ، کچھ
لوگ کہتے ہیں کہ جب ملک الموت کو دیکھتا ہے تب بھونکتا ہے ۔ ہوسکتا ہے کوئی
کتا اذان کے وقت بھونکنے لگ جائے مگر اس کے بھونکنے کا اذان سے کوئی تعلق
نہیں ۔ شیطان کتے کی شکل بناسکتا ہے اگر وہ شیطان ہوتا تو اﷲ کا نام سن کر
بھاگ کھڑا ہوتا۔ اس بات کی بھی کوئی حقیقت نہیں ہے کہ کتے نے ملک الموت کو
دیکھا ہیاب کسی کی موت ہونے والی ہے اس لئے وہ بھونک رہا ہے۔ بے دلیل بات
ہے البتہ اس کے بھونکنے پر اﷲ کی پناہ مانگنا چاہئے ، نبی ? کا فرمان ہے :
إذا سمعتم نِباحَ الکلابِ ونِہِیقَ الحمارِ باللیلِ فتعوذوا باﷲِ فإنہنَّ
یُرَیْنّ ما لا تَرَوْن.(صحیح أبی داود:5103)
ترجمہ: جب تم رات میں کتوں کا بھونکنا اور گدھوں کا رینکنا سنو تو اﷲ کی
پناہ مانگو کیونکہ وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جنہیں تم نہیں دیکھتے ۔
سوال (12): کیا کان کے مسح کے لئے الگ سے پانی لینے کی دلیل ملتی ہے ؟
جواب : نبی ? کا فرمان ہے : الأُذُنانِ من الرَّأسِ(صحیح الترمذی:37)
ترجمہ: (وضو کے باب میں) دونوں کان سر میں داخل ہیں۔
اس حدیث سے پتہ چلتا ہے جس پانی سے سر کا مسح کیا گیا ہے اسی سے کان کا بھی
مسح کرسکتے ہیں کیونکہ کان سر میں داخل ہے اور نبی ? سے کان کے مسح کے لئے
الگ سے پانی لینا کسی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہے البتہ صحابی رسول
ابن عمررضی اﷲ عنہما سے ایسا کرنا ثابت ہے اس وجہ سے کوئی کان کے لئے الگ
سے پانی لے لے تو حرج نہیں ورنہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ۔
سوال (13): میں اٹھارہ سال سے سودی بنک میں ملازمت کرتا ہوں مجھے معلوم ہوا
کہ یہ حرام ہے اس لئے چھوڑنا چاہتا ہوں تو کیا مجھے جو حساب یا واجیاب ملیں
گے اس سے کوئی کاروبار کرسکتا ہوں ؟ یہ واضح رہے کہ میرے پاس اس کے علاوہ
کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ۔
جواب : آپ کے حقوق وواجبات سود کے پیسے سے ملیں گے اس لئے اس سے کوئی
کاروبار کرنا جائز نہیں ہے ،اسے فلاحی کام میں صرف کردیں ۔ روزی کمانے کے
لئے کاروبارکرنا ہی ضروری نہیں ہے کہیں جائز نوکری بھی کی جاسکتی ہے۔اﷲ کی
زمین بہت وسیع ہے ، وہ سب کو روزی دینے والا ہے ،آپ محنت ومزدوری کرکے حلال
رزق حاصل کریں ۔
سوال (14): میں نے ایک جگہ پڑھا کہ جو نماز کو سمجھ کر نہیں پڑھے اس کی
نماز نہیں ہوتی ، اس میں استدلال نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤوالی
آیت سے ہے ، یہ کہاں تک درست ہے ؟
جواب : جس نے بھی یہ بات کہی ہے اس نے قرآن کی مذکورہ آیت سے غلط استدلال
کیا ہے اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ آدمی نشہ کی حالت میں نماز میں نہ آئے
کیونکہ نماز کے لئے عقل وشعور، سمجھ بوجھ اور خشوع وخضوع چاہئے جبکہ شراب
عقل کو زائل کردیتی ہے ۔ اس لئے یہ بات غلط ہے کہ جو نماز سمجھ کر نہیں
پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی ، ہاں ہمیں نماز سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرنی
چاہئے اس سے نماز میں حضورقلب اور خشوع وخضوع حاصل ہوگا۔
سوال (15): اگر بالغ ونابالغ ایک ساتھ دو جنازے ہوں تو کیا الگ الگ جنازہ
کی نماز پڑھنا افضل ہے ؟
جواب : ایک ساتھ متعدد جنازے کے سوال پر شیخ ابن باز رحمہ اﷲ کہتے ہیں کہ
سنت یہ ہے کہ سب جنازے کو جمع کیا جائے اور ان پر ایک بار نماز ادا کی جائے
کیونکہ نبی ﷺ نے جنازہ کے متعلق جلدی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ شیخ البانی رحمہ
اﷲ احکام الجنائز میں کہتے ہیں کہ جب عورت ومرد کے کئی جنازے جمع ہوجائیں
تو ان سب پر ایک مرتبہ نماز جنازہ پڑھی جائے ، دلیل میں ابن عمر کا اثر پیش
کرتے ہیں جس میں ایک ساتھ نو میت کا جنازہ پڑھنے کا ذکرہے۔ ساتھ ہی یہ بھی
کہتے ہیں کہ اکیلے اکیلے بھی جنازہ پڑھنا جائز ہے اور یہی اصل ہے ، نبی ﷺنے
شہداء احد پر ایسا ہی کیا ہے ۔ خلاصہ یہ ہے کہ میت کے حق میں بہتر یہ ہے کہ
ایک ساتھ سب کا جنازہ پڑھا دیا جائے لیکن اگر سب کا الگ الگ جنازہ پڑھا یا
جائے تو یہ بھی جائز ہے۔
سوال (16): ایک مرتبہ میں ایک سے زائد جنازہ کی نماز پڑھنے سے جنازہ کے عدد
کے حساب سے ثواب ملے گا یا ایک ہی جنازے کا؟
جواب : جب ایک مرتبہ میں ایک سے زائد میت کی نماز جنازہ ہوجاتی ہے تو مصلی
کو جنازہ کے عدد کے حساب سے ثواب ملے گا یعنی ہرجنازہ کی نماز کے بدلے ایک
قیراط ثواب ۔ اﷲ کا فضل زیادہ وسیع ہے۔
سوال(17): میرے شوہر نارتھ امریکہ میں رہتے ہیں ، انہیں فجر کی نماز کے وقت
بس پکڑنا ہوتا ہے ، فجر سے پہلے تو فجر کی نماز پڑھ سکتے ہیں مگر نماز کے
وقت یا ڈیوٹی پہ جاکے نہیں پڑھ سکتے اس لئے وہ فجر کی نماز وقت سے پہلے ادا
کرلیتے ہیں کیا ان کا یہ عمل درست ہے ؟
جواب : کوئی بھی نماز وقت سے پہلے پڑھنا جائز نہیں ہے اس لئے وقت سے پہلے
پڑھی گئی فجر کی نماز ادا نہیں ہوگی ۔ فجر کی نماز کا اول وآخر وقت ہے اس
دوران ادا کرنے کی کوشش کرے ۔ اگر کبھی کبھار وقت پہ ادا نہ کرے تو اس کی
قضا کرسکتے ہیں مگر ایسا کام جس میں فجر کی نماز ہمیشہ چھوڑنا پڑییا تو وہ
کام چھوڑ دینا چاہئے یا پھر اس کام میں ایسی گنجائش پیدا کرے تاکہ ہمیشہ
نماز فوت نہ ہو۔
سوال (18): صف میں کرسی پر نماز پڑھتے وقت کرسی کیسے رکھیں ؟
جواب : صف کے درمیان کرسی رکھنا نمازیوں کے لئے دشواری کا باعث ہے اس لئے
معذور لوگوں کے لئے کرسی صف کے دائیں یا بائیں جانب رکھی جائے اور کرسی کا
حجم چھوٹا رہے تو بہتر ہے۔ جہاں تک کرسی رکھنے کا طریقہ ہے تو کرسی کا
پیچھے والا پیر نمازیوں کے قدم کے برابر ہو تاکہ جب اس پہ نمازی بیٹھے تو
جس مقدار میں تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ ہو اسی مقدار میں کرسی پہ بیٹھنے سے
حاصل ہوجائے ۔ اس طریقہ سے کرسی رکھنے پر اس پر نماز ادا کرنے والا معذور
نمازی قیام کھڑے ہوکرکرے گا تو اس کا قدم دوسرے نمازیوں سے آگے ہوگا اس میں
کوئی حرج نہیں کیونکہ عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے والوں کے قائم مقام
ہے اور اکثر کرسی پر نماز پڑھنے والے قیام ، رکوع اور سجود کرسی پر ہی کرتے
ہیں ۔
سوال (19): جو لوگ کہتے ہیں کہ مزار پہ جانے سے بیماری دور ہوجاتی ہے اور
ایسا دیکھا بھی گیا ہے اس سلسلے میں آپ کیا کہیں گے؟
جواب : مزار پہ جانے والے ایسا ہی کہتے ہیں کہ وہاں جانے سے آدمی ٹھیک
ہوجاتا ہے ، اگر وہاں جانے سے کسی کو فائدہ نہ ہوتو کوئی وہاں کیوں جائیگا؟
مومن کا اس بات پر ایمان ہونا چاہئے کہ بیماری دینے والا اور شفا دینے والا
اﷲ ہے تو آدمی مزار پہ جاکر دعا کرے یا گھر میں بیٹھے دعا کرے یا مسجد میں
جاکر دعا کرے ہرحال میں اﷲ ہی شفا دیتا ہے ۔ اگر جائز طریقہ سے اﷲ سے دعا
مانگتے ہیں یعنی غیراﷲ کا وسیلہ نہیں لگاتے اور نہ ہی غیراﷲ سے مدد طلب
کرتے ہیں تو اﷲ تعالی راضی ہوکر دعا قبول کرتا ہے اور اگر ناجائز طریقہ سے
مزار پہ جاکر یا درباریوں کے ذریعہ کوئی دعا کرے تو کبھی کبھی اﷲ تعالی اس
کی دعا قبول کرلیتا ہے مگر اس عمل سے اﷲ ناراض ہوجاتا ہے اور اس کی توحید
میں خلل واقع ہوتا ہے ۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ جو ہندو مندر میں پتھروں اور
مورتیوں سے مانگتے ہیں ان کا بھی کہنا ہے کہ اس سے فائدہ ہوتا ہے ۔ اس کے
متعلق آپ کا کیا جواب ہے وہی جواب مزار والوں کے لئے بھی منتخب کرلیں ۔
سوال (20): کیا میں اپنے بھانجہ کی طرف سے عقیقہ کے دن بال منڈاکر اس کے
برابر چاندی صدقہ کروں تو کفایت کرے گا؟
جواب : اگر بچہ کے سرپرست صدقہ نہیں کرسکتے تو اس کے رشتہ داروں میں سے
کوئی صدقہ کرنا چاہے تو کرسکتا ہے ۔
سوال (21): کیا وضو کرکے ستر کھل جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا یا ننگے پن میں
غسل کرتے وقت وضو کیا تو وضو صحیح ہے ؟
جواب : وضو کی حالت میں ستر کھل جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے اور ننگا نہاتے
ہوئے کیا گیا وضو بھی باقی رہے گابشرطیکہ شرمگاہ کو ہاتھ نہ لگا ہو۔
سوال (22): کیاعورت کاجل لگاسکتی ہے ؟
جواب : کاجل کا شمار زینت کی چیزوں میں ہوتا ہے اور عورت کے لئے بواسطہ
شوہرزینت کی چیزیں اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ میں نے سنا ہے کہ
کاجل کی بھی کئی قسمیں ہیں اور بعض قسموں میں آنکھوں اور صحت کے لئے نقصان
ہے اس لئے جس میں نقصان ہو اس سے پرہیز کیا جائے ۔
سوال :(23) کیا یہ بات صحیح ہے کہ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ مہر طے کرنے لگے تو
ایک عورت نے کہا کہ جب اﷲ نے طے نہیں کیا تو آپ کون ہوتے ہیں طے کرنے والے
؟
جواب : یہ بات مختلف تفاسیر میں مذکور ہے کہ جب حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے مہر
میں کمی کا اعلان کیا تو ایک عورت نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے بلکہ اﷲ نے
کہا ہے کہ تم چاہو توعورت کو سونے کا خزانہ دیدو ۔ یہ بات سورہ نساء کی آیت
نمبر 20 کی تفسیر میں دیکھی جاسکتی ہے۔
سوال : (24)مراقبہ کیا ہوتا ہے ، اس کی کچھ حقیقت بتائیں ؟
جواب : اصل میں مراقبہ یہ ہیکہ انسان یہ احساسن کرے کہ اﷲ اسے ہمیشہ اور
ہرحال میں دیکھ رہاہے ، اس کا ظاہر ہو یا باطن ہرچیز سے باخبر ہے۔ یہ مومن
کا ایمان ہے لیکن صوفیوں نے اس کے متعدد مخصوص طریقے ایجاد رکھے ہیں جو
انسانوں(بیوی بال بچوں اور دنیاوالوں) سے بے تعلقی حتی کہ کھانے پینے سے
بیزاری بلکہ یہ کہہ لیں دنیا سے الگ ہوکر ایک کٹیا میں مقید ہوکر کان میں
روئی رکھ لینے اور اﷲ اﷲ کا دھیان کرنے کا نام مراقبہ رکھ لیا گیا ہے ۔ یا
تصور کیا جاتا ہے کہ نور کے دریا میں ہیں یہ تصور آدھے گھنٹے تک قائم رکھا
جاتا ہے اس سے روحانی طاقت حاصل ہوتی ہے ۔ چونکہ تبلیغی جماعت میں بھی تصوف
ہے اس لئے وہاں بھی مراقبہ کا خاص طریقہ رائج ہے ۔چشتی سلسلہ کے مراقبہ میں
مذکور ہے کہ ہرہفتہ قبر کے پاس آدھا گھنٹہ سر ڈھانپ کر بیٹھا جائے ، اس میں
ایک ذکر بھی پڑھنا ہے ۔"اﷲ حاضری اﷲ ناظری" مراقبہ کے یہ سب مخصوص طریقے
تصوف وبیدینی کی تعلیم ہے ۔
سوال :(25) میرے والدین بیمار ہیں اور میرے شوہر ان سے ناراض ہیں ان کے پاس
عیادت کے لئے کیسے جاؤں جبکہ وہ منع کرتے ہیں ؟
جواب : والدین کی خدمت بھی ضروری ہے اور شوہر کی اطاعت بھی ضروری ہے ۔ آپ
کو مشورہ دوں گا کہ شوہر کو ناراض کرکے والدین کی عیادت کرنے نہ جائیں ،
بسااوقات بیوی کی معمولی سی غلطی سے طلاق کی نوبت آجاتی ہیاوربسابسایا گھر
لمحوں میں اجڑ جاتا ہے ۔ عورت میں اﷲ نے بے پناہ خوبیاں رکھی ہیں وہ جسے
چاہے خوش کرسکتی ہے، شوہر تو آپ کی زندگی ہے ،ان کی اچھی اور بری عادتوں
اور پسند وناپسند سے بخوبی واقف ہوں گی؟ ۔ بھلے شوہر آپ کے ساتھ میکہ نہ
جائے مگر انہیں کسی پسندیدہ کام پر راضی کرکے آپ جاسکتی ہیں ۔ اﷲ آپ کے لئے
آسانی فرمائے ۔
سوال (26): کیا مسلمان دیوالی کے موقع پر پٹاخے کی خریدوفروخت کرسکتا ہے ؟
جواب : دیوالی ہندؤں کا مذہبی تہوار ہے اس موقع پہ کسی مسلمان کو ایسا کوئی
کام کرنے کی اجازت نہیں ہے جس سے اس کے تہوار پہ مدد ملے ۔ پٹاخہ کی تجارت
تو کبھی بھی جائز نہیں ہے کیونکہ یہ انسانوں کے لئے مضر ہے اور بطور خاص
دیوالی یا ہندؤں کے کسی مذہبی دن پہ اس کی خرید وفروخت کرنا ان کے مذہبی
کام پہ تعاون ہے اور اﷲ تعالی نے ہمیں برائی کے کاموں پر کسی کی مدد کرنے
سے منع کیا ہے۔
سوال (27): نماز کے لئے سترہ رکھنے کا کیا حکم ہے جبکہ ہمیں یقین ہو کہ آگے
سے کوئی گزرنے والا نہیں ہے؟
جواب : نماز کے لئے سترہ رکھنا مشروع ومستحب ہے ، عموما ہمیں نماز میں سترہ
کا اہتمام کرنا چاہئے، دیواریا ستون کو ہی سترہ بنالیں لیکن اگر کوئی نماز
کے لئے سترہ نہ بھی رکھا تو اس کی نماز درست ہے ۔
سوال (28): کیا تیل لگا ہو تو وضو ہوجائے گایعنی اعضائے وضو پر تیل لگا ہو
اس حالت میں وضو کریں تو وضو ہوجائے گا؟
جواب : عضو پر تیل لگارہنے سے اس پہ پانی انڈیلا جائے تو جلد تک پانی پہنچ
جاتا ہے اس وجہ سے وضو صحیح ہے ۔
سوال(29) : ایک خاتون نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لئے دس روزہ رکھنے کی
منت مانی تھی اور اس نے ایک ہی روزہ رکھا کہ والدہ فوت ہوگئیں تو باقی کے
روزے پورے کرنے ہیں ؟
جواب : سوال سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ خاتون نے والدہ کی صحتیابی کی منت
مان کے روزہ رکھنا شروع کردیا جبکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ والدہ صحت یاب
ہوجاتیں تو منت کے روزے رکھتی۔ بہر کیف! اگر صورت حال ایسی رہی ہو تو اس کے
اوپر کوئی روزہ نہیں کیونکہ منت پوری نہیں ہوئی۔
سوال (30) : کیا نیل گائے کا دودھ پی سکتے ہیں ؟
جواب : نیل گائے جسے عربی میں حماروحشی یعنی جنگلی گدھا کہتے ہیں حلال ہے
اور حلال جانور کا گوشت اور دودھ بھی حلال ہے۔
سوال (31): کیا ہندو عورت مسلمان کے گھر کام کاج اور کھانے بنانے کا کام
کرسکتی ہے شریعت کی روشنی میں رہنمائی کریں ۔
جواب : ہمیں کسی مسلمان عورت کو اپنے گھر کام کرنے کے لئے رکھنا چاہئے اس
سے اپنی مسلمان بہن کی معاشی مدد ہوجائے گی اور اس میں بھی کوئی مضائقہ
نہیں کہ کوئی ہندو عورت مسلمان کے گھر کام کاج کرے لیکن اسلامی حدود میں رہ
کر ۔ گھر کیمردوں سے تنہائی یا اختلاط نہ ہو اور کام میں صفائی کا اہتمام
کرے بذات خود وہ بھی اپنے بدن کو صاف رکھے اور عریاں لباس نہ پہنے بلکہ جسم
کو اچھی طرح سے ڈھانپے ،مردوں پر کھانا پروسنے کا کام نہ کریاور کام کرکے
اس گھر سے چلی جایا کرے ۔ کام کرنے والی عورت معمر ہو بطور خاص اس وقت جب
گھر میں نوجوان یا غیر شادی شدہ افراد ہوں۔
سوال (32): ایک بہن کا سوال ہے کہ اس نے نیا گھر بنایا ہے اس میں داخل ہونے
سے پہلے صدقہ وغیرہ کیا اور گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت بھی کرائی ،اب کچھ
اور کرنا ہے اس کی طرف رہنمائی کریں ؟
جواب :نیا گھر تیار ہونے کے بعد بسم اﷲ کہہ کر سلام کرتے ہوئیگھر میں داخل
ہوجائیں ۔یہ کافی ہے کیونکہ نبی? سے نئے گھر میں داخل ہونے کا کوئی مخصوص
طریقہ نہیں ہے ۔ اﷲ کی توفیق سے کسی کو نئے گھر کی نعمت ملی اس نے خوشی میں
لوگوں کو کھانا کھلا دیا یا غریبوں میں صدقہ کردیا اس میں کوئی حرج نہیں ہے
۔سورہ بقرہ پڑھوانے کے لئے کسی دوسرے کو لانے کی ضرورت نہیں تھی، نہ ہی اس
موقع سے سورہ بقرہ پڑھنے کی ضرورت تھی ، گھر میں اذکار و تلاوت خود ہی کرنا
چاہئے،اس سے گھر میں برکت نازل ہوگی۔
سوال (33): قریب میں ایک چھوٹی مسجد ہے جس میں جمعہ کی نماز میں 32 آدمی کے
قریب رہتے ہیں تو اس میں جمعہ کی نماز پڑھنا درست ہے جبکہ ایک کلو میٹر آگے
بڑی مسجد بھی موجود ہے ؟
جواب : جہاں آپ کے لئے سہولت ہو وہاں جمعہ کی نماز پڑھ لیں ، چھوٹی مسجد
میں بھی جہاں نمازیوں کی تعداد 32 ہے نماز جمعہ ہوجائے گی ۔
سوال (34): قیامت میں عرش الہی کے سائے میں جو سات لوگ ہوں گے ان میں صرف
مرد کا ذکر ہے عورت کیوں نہیں ؟
جواب : قرآن وحدیث میں عام طور سے خطاب مردوں کو ہے مگر اس میں عورت ومرد
دونوں شامل ہوتے ہیں سوائے اس حکم کے جو مردوں کے ساتھ خاص ہو ۔ ظل الہی
والی حدیث بھی مردوں کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ مردوعورت دونوں کو عام ہے ۔
سات قسم کے لوگوں میں سے پانچ قسم میں عورت ومرد شامل ہیں ۔وہ نوجوان لڑکے
اور لڑکیا ں جن کی جوانی عبادت میں گزری ہو، اﷲ کی رضا کے لئیایک دوسرے سے
محبت کرنے والے مرد اور ایک دوسرے سے محبت کرنے والی عورتیں، وہ مرد یا
عورت جو تنہائی میں اﷲ کو یاد کرکے رو پڑے، وہ مرد جسے منصب وجمال والی
عورت برائی کی دعوت دے یا وہ عورت جسے منصب وجمال والامرد برائی کی دعوت دے
تو کہے انی اخاف اﷲ (میں اﷲ سے ڈرتا ہوں)، وہ مرد یا عورت جو چپکے سے صدقہ
کرے اس طرح کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا بائیں کو پتہ نہ چلے ۔
مگر امامت مردوں کی خصوصیت اور جماعت سے مسجدمیں نماز پڑھنا بھی ان کے
لئے،عورت کے لئے سرداری نہیں اور گھر میں نماز پڑھنا اس کے لئیمسجد میں
نماز پڑھنے سے افضل ہے۔
سوال (35): عبدالدیان نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب : الدیان ، اﷲ کا نام ہے اسمائے حسنی میں سے ہے ۔ اس کا معنی بدلہ
دینے والا ، حساب لینے والا ، فیصلہ کرنے والاوغیرہ ہے۔ یہ لفظ صحیح حدیث
میں وارد ہے ، مجمع الزوائد اور الترغیب والترہیب میں قیامت سے متعلق ایک
روایت ہے جسے شیخ البانی نے حسن لغیرہ ،منذری نے حسن ، ہیتمی مکی نے صحیح
اور ہیثمی نے اس کے رجال کو ثقہ کہا ہے ۔ اس میں جو لفظ ہے وہ " أنا
الدَّیَّان، أنا المَلِک" ہے یعنی میں ہی حساب لینے والا ہوں ، میں ہی
بادشاہ ہوں ۔ اس لفظ کو اسمائے حسنی کے طور پر بہت سے اہل علم نے ذکر بھی
کیا ہے جیسے خطابی، ابن مندہ ، حلیمی ، بیہقی، قرطبی اور ابن القیم وغیرہ ۔
اس وجہ سے عبدالدیان نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
سوال (36): سونے کا دانت لگانا کیسا ہے اور اگرجائز ہے تو وفات کے بعد اسے
اتار لینا ہے یا چھوڑ دینا ہے ؟
جواب : زینت کے طور پر مردوں کے لئے سونا کا استعمال حرام ہے لیکن بطور
ضرورت سونے کا دانت لگاسکتے ہیں جیساکہ عرفجہ صحابی نے رسول اﷲ ? کے حکم پہ
سونے کی ناک لگوائی تھی اور اس سونے سے وفات کے بعد اتار کر فائدہ اٹھاسکتے
ہیں ۔
سوال (37):دو آدمی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں اور ابھی امام آخری تشہد میں
بیٹھا ہوا ہے تیسرا آدمی اس جماعت میں کیسے شامل ہوگا؟
جواب : بخاری ومسلم میں ہے کہ نبی ? فرماتے ہیں جسے نماز کی ایک رکعت ملی
اسے نماز مل گئی تو نماز(جماعت )کا ثواب پانے کے لئے کم از کم ایک رکعت
امام کے ساتھ ملنا ضروری ہے ۔ اور امام آخری تشہد میں ہے اس میں شامل ہونے
کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لئے تیسرا آدمی انتظار کرے اور امام کے سلام
پھیرنے کے بعد دوسرے آدمی کیساتھ جماعت سے نماز پڑھے ۔
سوال (38): نکاح شغار کا کیا حکم ہے یعنی بکر ، عمر کی بہن سے شادی کرے اور
عمر ، بکر کی بہن سے ؟
جواب : نکاح شغار ممنوع ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی آدمی اپنے بیٹے یا
بھائی کی شادی کسی آدمی کی بیٹی یا بہن سے کرواتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ
بھی اپنے بیٹے یا بھائی کی شادی اس کی بیٹی یا بہن سے کرے ۔ یہ دونوں شادی
ایک دوسرے پہ منحصر ہوتی ہے ، ایک باقی تو دوسری باقی اور ایک ٹوٹی تو
دوسری بھی ٹوٹ جاتی ہے۔ اس قسم کے نکاح کو شغار کہا جاتا ہے جوکہ اسلام میں
جائز نہیں ہے خواہ نکاح میں مہر ہو یا نہ ہو ۔
سوال (39): کیا خواتین سونے چاندی کے علاوہ کسی اور میٹل کا بنا ہوا زیور
پہن سکتی ہے ؟
جواب :عورت سونے چاندی کے علاوہ دوسرے کسی بھی میٹل کے زیور استعمال کرسکتی
ہے ، اصلا زینت کی تمام چیزیں عورتوں کے لئیاستعمال کرنا جائز ہے سوائے اس
کے جس میں کوئی قباحت ہو ۔
سوال (40):مسلم مکان مالک کا اپنے مکان میں دیوالی منانے کی اجازت دینا
کیسا ہے ؟
جواب : اصلا مکان اس وجہ سے دیا گیا ہے کہ کرایہ دار اس مکان میں رہائش
پذیر ہوگا، اور ظاہرا کرایہ دار ہندو ہو تو وہ اپنے مذہبی امور کو انجام دے
گا خواہ دیوالی ہو یا اور کوئی پوجا ۔ گھر میں بھی غیراﷲ کی عبادت کرتا
ہوگا، اس کی تصویر رکھا ہوگا۔ اگر مکان مالک نے کرایہ دار سے شروع میں ان
کاموں کی ممانعت کی تھی تو اصولا صاحب مکان کو ان کے ان کاموں سے روکنے کا
حق ہے ۔ اسلام ایسا مذہب ہے جو دوسروں کو اپنے اخلاق وکردار سے متاثر کرتا
ہے ۔مسلمان مکان مالک کو چاہئے کہ اپنے ہندو کرایہ دار سے نرمی کا رویہ
برتے اوراس کو اپنے اخلاقی رویہ کے ساتھ اسلام سے روشناس کرائے ۔ یعنی ایک
مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہندو پر اسلام پیش کرکے اپنی طرف سے حجت قائم کردے
تاکہ وہ اﷲ کے یہاں اس ذمہ داری سے بری ہوجائے ،ساتھ ہی قیامت میں وہ ہندو
اﷲ کے حضور اسلام نہ جاننے کا بہانہ نہ بناسکے ۔ |