بلوچی رسم و رواج اور ثقافت

بلوچ قوم یوں تو ان چند خوش نصیب قوموں میں سے ایک ہیں جنہیں قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ملا اور بد نصیبی یہ ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لانے والا کوئی نہیں۔ بلوچ قوم تاریخی پس منظر کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ وہ قوم ہے جو زندہ دل اور کہری بات کرنے اور کہنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے رسم و رواج کی بات کریں تو یہ باقی قوموں سے مختلف اور پرکشش ہے۔ اس کی بہترین مثال شادی بیاہ اور رہن سے لی جاسکتی ہے۔

بلوچی ملبوسات ہوں یا پھر بلوچی پکوان سب چیزیں اپنی مثال آپ ہیں۔ بلوچ عوام کی شادیاں انتہائی سادہ ہوتی ہیں۔ شادی کا سارا خرچ دولہا نے کرنا ہوتا ہے جبکہ شادی میں مہمانوں کی خاطر توازو کےلئے مختلف پکوان کا بندوبست بھی دولہا نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ جبکہ اگر بات کی جائے دیگر قوموں کی تو ان میں ایسا بلکل نہیں ہے۔ جہیز کی بات کریں تو بلوچ ثقافت میں اس کا بندوبست بھی لڑکے والوں نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ عام طور پر ایسا صرف کہانیوں اور کتابوں کی حد تک سنا جاتا ہے لیکن عملی مظاہرہ بھی آپ بلوچی ثقافت میں دیکھ سکتے ہیں۔ ویسے تو بلوچ قوم بہادر اور دلیر قوموں میں شمار ہوتی ہے اور ان کے اندر جارحانہ انداز پایا جاتا ہے۔ ایسی قوم کسی خزانے سے کم نہیں ہے اس قوم کی سب سے اہم اور حیران کن با ت یہ ہے کہ متحد ہو کر ہر مسئلے کا مقابلہ کرتی ہے جس سے یہ مثال جاتی ہے کہ اتفاق میں برکت ہے۔

Ather Hayat
About the Author: Ather Hayat Read More Articles by Ather Hayat: 8 Articles with 8640 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.