آج کے دور کو بلاشبہ پُلوں کا دور بھی کہا جاسکتا ہے جہاں
ہر جانب لوگوں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مختلف اقسام کے پل
تعمیر کیے جارہے ہیں- یہ پل کہیں تو دو ملکوں یا شہروں کو آپس میں ملاتے
دکھائی دیتے ہیں تو کہیں ٹریفک کے دباؤ میں کمی کا باعث بنتے ہیں- مندرجہ
ذیل میں دنیا کے طویل ترین پُلوں کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے جو کہ آپ
کی معلومات میں اضافے کا باعث بھی ہوگا-
|
King Fahd Causeway
یہ پل سعودی عرب اور بحرین کو آپس میں ملاتا ہے٬ اس پل کی تعمیر 1986 میں
کی گئی- اس کی لمبائی 16 میل ( 25 کلومیٹر) ہے- |
|
Jintang Bridge
یہ پل چین میں تعمیر کیا گیا٬ اور اس کی تعمیر 2009 میں مکمل ہوئی- اس پل
کی لمبائی 16.5 میل ( 26.5 کلومیٹر) ہے-
|
|
Atchafalaya Basin Bridge
امریکہ میں تعمیر کیا جانے والا یہ پل ہائی وے کے طور پر اپنی خدمات
سرانجام دیتا ہے- 1973 میں تعمیر کیے جانے والا یہ پل 18.2 ( 29.2 کلومیٹر
) طویل ہے-
|
|
Shanghai Maglev line
یہ پل چین میں سال 2003 میں تعمیر کیا گیا- شنگھائی میگلو لین نامی اس پل
کی لمبائی 18.58 میل ( 29.9 کلومیٹر) ہے-
|
|
Donghai Bridge
یہ طویل ترین پل بھی چین میں ہی تعمیر کیا گیا- اس پل کی تعمیر 2005 میں
ہوئی- اس پل کا شمار دنیا کے دلکش پلوں میں بھی ہوتا ہے- اس پل کی لمبائی
20.18 میل ( 32.5 کلومیٹر) ہے-
|
|
Runyang Bridge
چین میں متعدد طویل ترین پل تعمیر کیے جاچکے ہیں- یہ پل بھی چین میں سال
2005 میں تعمیر کیا گیا- اس پل کی لمبائی 22.15 میل ( 35.6 کلومیٹر) ہے-
|
|
Hangzhou Bay Bridge
فہرست میں متعدد نمبر چین نے اپنے نام کر رکھے ہیں- یہ طویل ترین پل بھی
چین میں ہی تعمیر کیا گیا اور اس کی تعمیر کا سال 2007 ہے- یہ پل 22.16 میل
( 35.6 کلومیٹر ) طویل ہے-
|
|
Yangcun Bridge
یہ پل بنیادی طور پر انٹر سٹی ریلوے ٹریک ہے جو چین میں 2007 میں تعمیر کیا
گیا- اس پل کی لمبائی 22.25 میل ( 35.8 کلومیٹر ) ہے-
|
|
Manchac Swamp bridge
یہ خوبصورت پل 1970 میں امریکہ میں تعمیر کیا گیا- اس پل کی لمبائی 22.81
میل ( 36.7 کلومیٹر ) ہے-
|
|
Lake Pontchartrain Causeway
پانی پر تعمیر کیے جانے والے اس پل کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا
کے طویل ترین پل ہونے کے حوالے سے درج ہے- یہ پل امریکہ میں 1956 میں تعمیر
کیا گیا- اس پل کی لمبائی 23.8 میل ( 38.4 کلومیٹر ) ہے- |
|