ایک امریکی نوجوان نے چھوٹی سی آبدوز تیار کرلی جس میں
صرف ایک شخص ہی سفر کرسکتا ہے۔
دی نیوز ٹرائب کے مطابق نیو جرسی کے رہائشی 18 سالہ جسٹن بیکر مین 2 سال کی
عمر سے ہی چیزیں ایجاد کرنے میں مصروف ہے اور اب اس نے 9 فٹ لمبی اور 1300
پونڈز وزنی آبدوز تیار کرلی ہے جو زیر آب 30 فٹ تک جاسکتی ہے۔
|
|
جسٹن نے اپنی یہ انوکھی آبدوز نکاسی آب کے لئے استعمال ہونے والے پائپس میں
استعمال ہونے والے پلاسٹک سے تیار کی ہے۔
ہائی اسکول میں زیر تعلیم جسٹن نے اس آبدوز کو 6 ماہ اور 2 ہزار ڈالرز کی
لاگت سے تیار کیا ہے اور اس میں بیشتر سامان ری سائیکل شدہ ہے، جیسے اس کی
موٹر فشنگ بوٹ سے لیکر لگائی گئی ہے۔
|
|
اسی طرح اس میں تحفظ کے متعدد فیچرز انڈر واٹر کرافٹ، سانس لینے کی جگہ اور
دیگر ڈیوائسز بھی موجود ہیں۔ |