بھارت میں طالبعلموں کے ایک گروپ نے ایپل، گوگل اور سونی
جیسی بڑی کمپنیوں کو پچھاڑتے ہوئے دنیا کی پہلی ایسی اسمارٹ واچ متعارف کرا
دی جس سے کسی کو بھی فون یا ایس ایم ایس کیا جاسکے گا۔
اس کے علاوہ یہ گھڑی بلیوٹوتھ، جی پی ایس، وائی وائی اور بلٹ ان کیمرے جیسے
فیچرز سے بھی لیس ہے۔
|
|
گوگل کے آنڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم سے چلنے والی اس پہلی اسمارٹ واچ میں 16 جی
بی تک ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس کی قیمت ڈیڑھ سو پاؤنڈز رکھی
گئی ہے۔
اگرچہ سونی یا کچھ اور کمپنیوں کی گھڑیاں بھی موبائل فون سے کنکٹ ہوسکتی
ہیں مگر Androidly نامی یہ گھڑی پہلی اسمارٹ واچ ہے جس سے فون پر بات بھی
کی جاسکتی ہے۔
|
|
یہ اسمارٹ واچ 4 بھارتی طالبعلموں نے مل کر تیار کی ہے اور وہ اس پر کافی
عرصے سے کام کررہے تھے۔ |