Surat At-Tur with Urdu Translation

سورة الطور

Para / Chapter
27
Voice
Surah Tur Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(کوہ) طور کی قسم ﴿۱﴾ اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے ﴿۲﴾ کشادہ اوراق میں ﴿۳﴾ اور آباد گھر کی ﴿۴﴾ اور اونچی چھت کی ﴿۵﴾ اور ابلتے ہوئے دریا کی ﴿۶﴾ کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا ﴿۷﴾ (اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا ﴿۸﴾ جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر ﴿۹﴾ اور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر ﴿۱۰﴾ اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے ﴿۱۱﴾ جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں ﴿۱۲﴾ جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے ﴿۱۳﴾ یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے ﴿۱۴﴾ تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا ﴿۱۵﴾ اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے ﴿۱۶﴾ جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے ﴿۱۷﴾ جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ﴿۱۸﴾ اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ﴿۱۹﴾ تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے ﴿۲۰﴾ اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے ﴿۲۱﴾ اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے ﴿۲۲﴾ وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات ﴿۲۳﴾ اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے ﴿۲۴﴾ اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے ﴿۲۵﴾ کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے ﴿۲۶﴾ تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا ﴿۲۷﴾ اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے ﴿۲۸﴾ تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے ﴿۲۹﴾ کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں ﴿۳۰﴾ کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ﴿۳۱﴾ کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر ﴿۳۲﴾ کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے ﴿۳۳﴾ اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں ﴿۳۴﴾ کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں ﴿۳۵﴾ یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے ﴿۳۶﴾ کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟ ﴿۳۷﴾ یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے ﴿۳۸﴾ کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے ﴿۳۹﴾ (اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے ﴿۴۰﴾ یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں ﴿۴۱﴾ کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں ﴿۴۲﴾ کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے ﴿۴۳﴾ اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے ﴿۴۴﴾ پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے ﴿۴۵﴾ جس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے ﴿۴۶﴾ اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے ﴿۴۷﴾ اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو ﴿۴۸﴾ اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو ﴿۴۹

Browse Surah Tur by Ayat
Reviews & Comments

tur is the name of mountain, this surah was revealed about koh-e- tur. One must
listen to this for better understanding of meaning.

Palwasha, Lahore Sun 05 Nov, 2017

One of the beautiful Surah of the Holy Qur’an is Surah Tur. This surah is also known as
tells us the about the story of Tur mountain. This mountain has attained a special
positon in the history of Muslims.

Yameen, Rozas Sun 29 Oct, 2017

Tur is the name of Mountain. This mountain is also important in Islamic history. The urdu translation of Surah Tur give us a great information about Hazrat Musa (A.S), he was the messenger of Allah.

Eira, khi Tue 08 Nov, 2016

Arabic version in perfect voice for Surat At Tur is available for your assistance. The voice quality is amazing that makes you listen to it all day long. Thanks for making it available during Ramadan as well.

afzal, khi Sun 05 Jun, 2016

The recitation of Surah At Tur with translation in this page is the great source to get information about the kiramat of the past Anbiya e kiraam in which Allah also revealed His Holy Book.

abid, khi Fri 08 Apr, 2016

There are forty nine verses in the Surah Tur. This Surah also shows the history of the past messengers of Allah, the name Tur represents Hazrat Moosa (A.S), he was also a messenger of Allah.

abbas, khi Tue 05 Apr, 2016

surah e tur in this surah Allah tell us about don’t you deny my creation i create mountains animals humans everything and if you deny everything so at the end of you’ll face Jahannam fire

zayan malik, karachi Fri 05 Feb, 2016

Surah Tur is also revealed in Makkah, by the way I want to say that I never heard the recitation of this surah like that that’s why I listen the complete recitation as well I am searching the summary.

shakeel, khi Wed 30 Sep, 2015

Tur is the name of the mount which is also the name of Surah Tur. In the islam this mountain occurs many importance due to the historical way of the messenger of Allah. This surah is in the twenty seven paara.

Asif, Karachi Fri 07 Aug, 2015

Surah Tur is another surah in which Allah told us about the Ending day which is Qayamah. I pray to Allah to protect us from Evil and evil intentions.

Shahid, Karachi Sat 20 Sep, 2014

Subhan Allah! Very nice recitation of surah Tur and also the translation of this surah is nice because the most historical event is describe in this surah...

aleemuddin, karachi Fri 20 Jun, 2014

Surah Tur is a makki surah. In this surah Allah affirmation of Mountain Tur, Sky and many other things of the universe and also says those person deny all these things who will suffering in Azaab-e-Jahanam.

mehtab, karachi Mon 16 Jun, 2014
Listen Surah At-Tur with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah At-Tur mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah At-Tur in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah At-Tur with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB