Surat Muhammad with Urdu Translation

سورة محمد

Para / Chapter
26
Voice
Surah Muhammad Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جن لوگوں نے کفر کیا اور (اَوروں کو) خدا کے رستے سے روکا۔ خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے ﴿۱﴾ اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی ﴿۲﴾ یہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اسی طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بیان فرماتا ہے ﴿۳﴾ جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کی گردنیں اُڑا دو۔ یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کرلو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیئے یا کچھ مال لے کر یہاں تک کہ (فریق مقابل) لڑائی (کے) ہتھیار (ہاتھ سے) رکھ دے۔ (یہ حکم یاد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتا۔ لیکن اس نے چاہا کہ تمہاری آزمائش ایک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا ﴿۴﴾ ان کو سیدھے رستے پر چلائے گا اور ان کی حالت درست کر دے گا ﴿۵﴾ اور ان کو بہشت میں جس سے انہیں شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا ﴿۶﴾ اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا ﴿۷﴾ اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا ﴿۸﴾ یہ اس لئے کہ خدا نے جو چیز نازل فرمائی انہوں نے اس کو ناپسند کیا تو خدا نے بھی ان کے اعمال اکارت کردیئے ﴿۹﴾ کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور اسی طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا ﴿۱۰﴾ یہ اس لئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں ﴿۱۱﴾ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو خدا بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل فرمائے گا۔ اور جو کافر ہیں وہ فائدے اٹھاتے ہیں اور (اس طرح) کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے ﴿۱۲﴾ اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا ﴿۱۳﴾ بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں ﴿۱۴﴾ جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا ﴿۱۵﴾ اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف کان لگائے یہاں تک کہ (سب کچھ سنتے ہیں لیکن) جب تمہارے پاس سے نکل کر چلے جاتے ہیں تو جن لوگوں کو علم (دین) دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ (بھلا) انہوں نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چل رہے ہیں ﴿۱۶﴾ اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کو وہ ہدایت مزید بخشتا اور پرہیزگاری عنایت کرتا ہے ﴿۱۷﴾ اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھ رہے ہیں کہ ناگہاں ان پر آ واقع ہو۔ سو اس کی نشانیاں (وقوع میں) آچکی ہیں۔ پھر جب وہ ان پر آ نازل ہوگی اس وقت انہیں نصیحت کہاں (مفید ہوسکے گی؟) ﴿۱۸﴾ پس جان رکھو کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور (اور) مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی۔ اور خدا تم لوگوں کے چلنے پھرنے اور ٹھیرنے سے واقف ہے ﴿۱۹﴾ اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے ﴿۲۰﴾ (خوب کام تو) فرمانبرداری اور پسندیدہ بات کہنا (ہے) پھر جب (جہاد کی) بات پختہ ہوگئی تو اگر یہ لوگ خدا سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا ﴿۲۱﴾ (اے منافقو!) تم سے عجب نہیں کہ اگر تم حاکم ہو جاؤ تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو ﴿۲۲﴾ یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا اور (ان کی) آنکھوں کو اندھا کردیا ہے ﴿۲۳﴾ بھلا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر قفل لگ رہے ہیں ﴿۲۴﴾ جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ دے کر پھر گئے۔ شیطان نے (یہ کام) ان کو مزین کر دکھایا اور انہیں طول (عمر کا وعدہ) دیا ﴿۲۵﴾ یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے ﴿۲۶﴾ تو اُس وقت (ان کا) کیسا (حال) ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے ﴿۲۷﴾ یہ اس لئے کہ جس چیز سے خدا ناخوش ہے یہ اس کے پیچھے چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے تو اُس نے بھی ان کے عملوں کو برباد کر دیا ﴿۲۸﴾ کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ خدا ان کے کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا؟ ﴿۲۹﴾ اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے ﴿۳۰﴾ اور ہم تو لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ان کو معلوم کریں۔ اور تمہارے حالات جانچ لیں ﴿۳۱﴾ جن لوگوں کو سیدھا رستہ معلوم ہوگیا (اور) پھر بھی انہوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی وہ خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے۔ اور خدا ان کا سب کیا کرایا اکارت کردے گا ﴿۳۲﴾ مومنو! خدا کا ارشاد مانو اور پیغمبر کی فرمانبرداری کرو اور اپنے عملوں کو ضائع نہ ہونے دو ﴿۳۳﴾ جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہی مرگئے خدا ان کو ہرگز نہیں بخشے گا ﴿۳۴﴾ تو تم ہمت نہ ہارو اور (دشمنوں کو) صلح کی طرف نہ بلاؤ۔ اور تم تو غالب ہو۔ اور خدا تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو کم (اور گم) نہیں کرے گا ﴿۳۵﴾ دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا۔ اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا ﴿۳۶﴾ اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ (بخل) تمہاری بدنیتی ظاہر کرکے رہے ﴿۳۷﴾ دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے ﴿۳۸

Browse Surah Muhammad by Ayat
Reviews & Comments

The name 'Muhammad' of Surah Muhammad refers to the last messenger of Allah (S.W.T). The verses of this Surah assure you that Muhammad (S.A.W) is the last messenger of Allah in which The Holy Quran was revealed and this is the last Book of Allah.

fahad, khi Thu 22 Dec, 2016

Surat Al Muhammad I never forget this Surah it has the every beautiful word with the meanings which no one can easily forget

Anas, Karachi Wed 07 Dec, 2016

The revelation period is end on Muhammad (S.A.W.W), the last Prophet of Islam. The name of Surah Muhammad refers the last messenger of Allah and give an important message to his followers.

zia, khi Mon 07 Nov, 2016

Surat Muhammad is very helpful for new comers in Islam..........

Muhammad Hamza, Pakistan Sat 11 Jun, 2016

Welcome to the exclusive page of Surat Muhammad in Arabic. You can even download it on your system to listen to it on repetition whenever you feel like. Jazak Allah. Thanks for this service.

Ajmal, khi Sun 05 Jun, 2016

To get success in any difficulty or any field, the recitation of Surah Muhammad give the great benefits. Some scholars also recommend the recitation of this Surah in forty one times.

Habib, multan Fri 08 Apr, 2016

Surah Muhammad Is the Madni Surah. The subject of the revelation of this Surah is Jihad. This verses of this Surah shows the importance of Jihad for the sake of the religion of Islam.

hammad, khi Tue 05 Apr, 2016

The recitation of all the surah in this portal are very sweet, usually I listen the recitation of Surah Rehman but this time I decide to listen the all the Surah one by one.

junaid, khi Fri 25 Mar, 2016

Where ever Phophet Muhammad {Peace be upon him} name is mentioned it is itself Blessing for all the Man kind Mashallah What a name !!!!!! May Allah Give us Prosperity , Health, wealth , and Iman to be a true Muslim and die like one Amin !!! Suma Amin !!!!!! Allah Have Mercy on me and my whole family Living and Dead !!!!

Shoaib, khi Mon 21 Mar, 2016

suhban Allah surah mumammad(s.a.w.w) KY tarjume par ghor or es ko duniya ky mamlat yad rakhyn

saleembaboo, karachi Fri 26 Feb, 2016

Muhammad (S.A.W.W) is the messenger of God, His life is very important for the whole mankind as well the muslim Umma. We should try to follow the every step of His life.

jabeen, khi Wed 10 Feb, 2016

such a nice name of this surah i love this surah name and surah as well cause its a name of our Muhammad Sall Allah O Alae he Wassallam thats why its very sweet name and i feels relax when i listen this surah with urdu tarjuma keep uploading with talaffuz also

tanveer, karachi Sat 30 Jan, 2016

Every step of the life of Muhammad (S.A.W.W) is the Sunnah for us which I have to perform, his life is the successful life. Those peoples follow who will definitely go in Jannat.

ibrahim, khi Tue 19 Jan, 2016

Surah Muhammad is the surah in which we understand that why Allah (S.W.T) revealed the Holy Book of Islam in Muhammad (S.A.W.W), He was the last messenger of Allah.

Irfan, khi Wed 06 Jan, 2016

I am listening the recitation of Surah Muhammad, during listening I feel much relief because the voice of Shaikh create very lovely atmosphere which I feel.

naheed, khi Thu 26 Nov, 2015

MASHALLAH

Hammad Khan, Karachi Sun 18 Oct, 2015

Surah Muhammad is refers to the last messenger of Allah, Allah also gives the significance that Muhammad (S.A.W.W) got visit in the seven sky, this event is known as the Meraj which is famous.

mujahid, khi Fri 18 Sep, 2015

subhanallah i listen surah Muhammad with urdu translation i like the surah allah barikfee subhanallah.

Khawaja Imtiaz Ahmad Sethi, Peshawar city Khyber Pakhtoon Khawa Pakistan Thu 10 Sep, 2015

Bahut khubsurat tilawat

muhammad ghaffar, multan Fri 19 Jun, 2015

Please do mention here what are the benefits of reciting this Surah?

Sahmim, Lahore Thu 18 Jun, 2015
Listen Surah Muhammad with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Muhammad mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Muhammad in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Muhammad with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB