کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے سال 2018کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (جماعت دہم)کے امتحانی فارمز کی بغیر لیٹ فیس کے وصولی کی تاریخ میں22دسمبر تک توسیع کر دی ہے تاکہ ایسے امیدوار جو اپنے والدین کے مالی وسائل کی وجہ سے اب تک فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ محروم نہ رہ جائیں ۔
اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ22دسمبر کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے
ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم
کی توسیع نہیں کی جائے گی۔