کراچی: میٹرک ٹیکنیکل امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب 86.27 فیصد

image

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی نے میٹرک ٹیکنیکل (ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ حصہ دوم ) سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 86.27 فیصد رہا۔

امتحانات میں سندھ بھر سے 1887 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 1628 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس موقع پر چیئرمین ایس بی ٹی ای مشرف علی راجپوت کی زیر صدارت کراچی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو شیلڈز، میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

امتحان میں پہلی پوزیشن گلشن ٹیکنیکل ہائر اسکول ملیر کے طالبعلم حافظ محمد شہیر ولد عبد علیم نے حاصل کی ،دوسری پوزیشن گلشن ٹیکنیکل ہائر اسکول کے طالبعلم محمد شامیخ احمد ولد اقبال احمد نے اور تیسری پوزیشن ورکر ماڈل اسکول سائٹ ایریا حیدرآباد کی وجیہہ شاہ بنت جعفر شاہ نے حاصل کی۔

چیئرمین بورڈ مشرف علی راجپوت نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ نتائج طلباء کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں۔ یہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے۔

ترجمان بورڈ زوہیب احمد خان نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کا مقصد ان کی کارکردگی کو سراہنا اور دوسرے طلباء کے لیے حوصلہ افزائی پیدا کرنا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow