اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی
تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات میں 11398
طلباء رجسٹرڈ ہوئے ،11075طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 4266 طلباء
کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 38.52فیصد رہا۔ کامیاب ہونے والے طلباء
میں ایک اے ون گریڈ،4 اے گریڈ، 85 بی گریڈ، 957 سی گریڈ، 2912 ڈی گریڈ، 302 نے ای
گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 5امیدوار پاس قرار پائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ
سائنس جنرل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 1305طلباء رجسٹرڈ ہوئے، 1258 طلباء نے
امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 427کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 33.94
فیصد رہا۔ان امتحانات میں ایک طالب علم اے گریڈ، 13بی گریڈ، 150 سی گریڈ، 251 ڈی
گریڈ اور 12 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔