کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ السنہ شرقیہ کے
سالانہ امتحانات میں کل 1844 طلبا ء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی،1727 شریک ہوئے
،1441کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 83.44فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء
وطالبات کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر 15دن کے اندر ارسال کر دی
جائیں گی۔