تعلیم پاکستان کی اوّلین ضرورت ہے۔سابق گورنر (سندھ)معین الدین حیدر

image
نوجوان طلبہ جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستان کی خدمت کریں۔ سردار یاسین ملک انڈس یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کے لئے دن رات محنت کررہی ہے۔ڈاکٹر اقبال چوہدری دینی مدرسہ سے پرائمری ، مڈل، سیکنڈری،ہائرسیکنڈری اور یونیورسٹی تک کا سفر آسان نہ تھا ۔چانسلر خالد امین

( ۔کراچی) تعلیم اس مُلک کی اوّلین ضرورت ہے۔ دُنیا میں ہمیشہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہم دن رات محنت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ لیفٹینیٹ جنرل(ریٹائرڈ) معین الدین حیدر نے انڈس یونیورسٹی کے آٹھویں کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار یاسین ملک چیئرمین( ہلٹن فارما)نے اپنے خطاب میں کامیاب ہونے والے طلبہ اور اُن کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کو تاکید کی کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور اس وقت پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے لہذاہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ مستقبل میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستان کی خدمت کریں گے۔انہوں نے انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کوآئندہ بھی اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ڈاریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ تعلیم نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے۔اس لئے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے۔مجھے خوشی ہے کہ انڈس یونیورسٹی نہایت محنت کے ساتھ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔اﷲ تعالیٰ ان کے کام کو قبول فرمائے اور مزید ہمت و استقامت عطا فرمائے کہ یہ اسی طرح اپنے مُلک کے لئے کام کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدرسہ سے پرائمری ، مڈل، سیکنڈری،ہائرسیکنڈری اور یونیورسٹی تک کا سفر آسان نہ تھا ۔اس موقع پر انڈس یونیورسٹی کے چیئرمین خالد امین نے کامیاب ہونے والے طلبہ اور اُن کے والدین کو بے حد مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈس یونیورسٹی نے تعلیم کے میدان میں جو بیڑا اُٹھایا ہے انشاء اﷲ اُسے منزل مقصودتک پہنچائیں گے۔اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرل ، سینیٹر عبدالحسیب خان ، چیئرمین گوادرپورٹ، ڈاکٹر اقبال چوہدی ، سیکریٹری ایجوکیشن (سندھ) محمد حُسین سیّد،ریجنل ڈاریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاوید علی میمن،انڈس یونیورسٹی بورڈ آف گورنرزکے ممبران،ڈینزاور سائیٹ کیمپس کے پروفیسر لیاقت مرزانے خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر خالد امین نے مہمانان اور حاضرین محفل کا اُن کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹیو ارشدملک، پرنسپل شیفونہ اشرف اور وائس پرنسپل افشین خلیل اور دیگر کامیاب طلبہ میں میڈلز اور اعلیٰ تعلیمی اسناد تقسیم کی گئیں۔پروگرام کے آخر میں پاکستان کا قومی ترانہ سنا گیا۔
 


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US