میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کے لئے بڑی خبر، مارک شیٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا

image

تفصیلات کے مطابق طالبعلموں کو سال اوّل کے مطابق سال دوئم میں نمبر دئے جائیں گے اور اس میں 3 فیصد کا اضافہ کردیا جائے گا اور مارکس سرٹیفکیٹ پر سال اوّل کے نمبرظاہر کئے جائیں گے جبکہ سال دوئم کے مضامین کے آگے ظاہر نہیں ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی اسٹوڈنٹ کسی بھی مضمون میں فیل ہوا ہوگا تو اس کوپالیسی کے مطابق پاس کرتے ہوئے اس مضمون کے آگے نمبر ظاہرکئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں سال اوّل میں فیل یا غیر حاضر طلبہ و طالبات کے لئے پالیسی کے مطابق واضح کیا گیا کہ اگر کوئی طالب علم دو پرچوں میں ناکام ہے تو اس کو پاس مضامین کے اوسط نکال کر فیل پرچوں کے نمبر شمار کئے جائیں گے لیکن اگر کوئی طالب علم دو پرچوں سے زیادہ میں فیل یا غیر حاضر ہے تو اس کو 33 نمبر فی پرچہ دے کر پاس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کی منظوری جمعرات کو حیدر آباد تعلیمی بورڈ میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈ کے چیئرمین، کنٹرولرز اورآئی ٹی منیجرز کے اجلاس میں دی گئی جس میں پرموشن پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے اختیارکرنے کا طریقہ کار اور اس میں درپیش مسائل کو حل کرنے پر غور کیا گیا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts