کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق تمام اسکول سربراہان، طلبہ ، والدین اور دیگر کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بورڈ سے جاری شدہ کسی بھی قسم کے فارم کو جمع کرانے کیلئے بذات خود بورڈ کے کاؤنٹر یا اکاؤنٹ سیکشن سے رابطہ کریں ۔ بورڈ میں ایسی بعض شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بہت سے افراد رش سے بچنے کے لئے اپنے امتحانی فارم وغیرہ جمع کرانے کیلئے غیر متعلقہ افرادسے رابطہ کرتے ہیں اور وہ ایسے افراد کو بورڈ کی جعلی رسیدیں دے دیتے ہیں جن کا بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں کوئی اندراج نہیں ہوتاہے۔ ایسی صورت میں وہ بورڈ کے متعلقہ افسران سے دھوکہ دہی کی شکایات کرتے ہیں۔ اس لئے ہر خاص و عام کوان کے بہترین مفاد میں مطلع کیا جاتا ہے کہ اس طرح کی کسی بھی شکایت کی صورت میں بورڈ کسی بھی قسم کے تعلیمی یا مالی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا ۔ بورڈ کا کوئی بھی فارم جمع کرانے کیلئے یا کسی بھی طرح کی معلومات کیلئے صرف بورڈ کے متعلقہ سیکشن یا اسٹاف سے ہی رابطہ کیا جائے۔