شاہد آفریدی کی نصیحت، افغان کھلاڑی نے بھی اپنا ردِعمل دکھا دیا

image

عزت دیں گے تو ہی عزت ملے گی، لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں محمد عامر اور افغانی باؤلر نوین الحق کی نوک جھونک تو ختم ہوگئی مگر شاہد آفریدی اور افغان کرکٹر کے بیچ جملوں کا تبادلہ اب بھی جاری۔

شاہد آفریدی نے افغان باؤلر نوین الحق کو نصیحت کی تھی جس پر افغان باؤلر نے بھی اپنا ردِعمل دے دیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوین الحق نے پیغام میں لکھا کہ 'میں ہمیشہ عزت لینے اور عزت دینے پر یقین رکھتا ہوں، کرکٹ شرفاء کا کھیل ہے، لیکن اگر کوئی نامناسب جملے استعمال کرے گا تو وہ صرف میری نہیں بلکہ میرے لوگوں کی بھی بات کر رہا ہوتا ہے'

شاہد آفریدی نے نوین الحق کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ' گیم کھیلیں غلط باتیں نہ کریں، میرے افغانی ٹیم میں کئی دوست ہیں اور ان سے بہت اچھے تعلقات ہیں، اپنے ٹیم میٹس اور مدِمقابل ٹیم کی عزت کرنا کھیل کی بنیادی روح ہے'

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد عامر اور افغان باؤلر کی میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر بوم بوم آفریدی نے محمد عامر کے حق میں افغانی باؤلر نوین الحق پر غصے کا اظہار کیا تھا، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US