دورہ نیوزی لینڈ، پاکستانی اسکواڈ نے عالمی وبا کو شکست دے دی

image

پاکستان سے نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کے تمام اراکین کے ٹیسٹ کلیئر قرار، وائرس سے متاثرہ کھلاڑی بھی مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے تمام 44 اراکین کا بارہویں روز کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، اسکواڈ مں شامل تمام اراکین اور مینجمنٹ کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے۔

پی سی بی نے بتایا کہ اسکواڈ کا گزشتہ روز بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ منفی آیا تھا، اب پاکستانی اسکواڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل میں قیام کرے گا، تاہم اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ بھی کیا جائے گا جو کہ کل متوقع ہے۔

پی سی بی زرائع کے مطابق کل آخری ہیلتھ چیک اپ کے بعد پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا جہاں اسکواڈ کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لئے پریکٹس کروائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US