دنیا کا بہترین بلے باز کون؟ جانیں۔۔۔

image

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ جاری، اسٹیو سمیتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، آئی سی سی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمیتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن پر، بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے جبکہ پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر جگہ بنا سکے ہیں۔

دوسری جانب بہترین باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز پہلے جبکہ کیوی نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں تاہم ٹاپ ٹین ٹیسٹ کرکٹ باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ کے آل راؤنڈرز کی فہرست میں انگلش کرکٹر بین اسٹوکس پہلے، ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر دوسرے جبکہ بھارت کے راوندرا جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US