پاکستانی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار کیسے ہوئے؟ اہم انکشافات

image

پاکستان سے نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے کرکٹ اسکواڈ کو کورونا وائرس کیسے لگا، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نیوزی لینڈ کا انٹرویو میں انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نیوزی لینڈ کیرولن مک اینلی نے کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی کھلاڑیوں کے مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں، کیرولن مک اینلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو وائرس یا تو فلائٹ میں یا پھر اس سے پہلے لگا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد پاکستانی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں نصف درجن سے زائد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے، تاہم ٹیم نے نیوزی لینڈ کے لئے روانگی سے قبل تمام پروٹوکول مکمل کئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کی فلائٹ لاہور سے دبئی اور پھر کوالالمپور سے ہوتے ہوئی آکلینڈ آئی تھی کیرولن مک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو وائرس اسی سفر کے دوران لگا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نیوزی لیند نے واضح کیا کہ پہلے دن کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے بعد پاکستانی اسکواڈ نے مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل درآمد کیا۔

یاد رہے کہ دورے پر نیوزی لینڈ جانے والے کرکٹ اسکواڈ میں سے دس کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد انہیں پریکٹس سے بھی روک دیا گیا تھا، تاہم اب پوری ٹیم مکمل صحتیاب ہے اور ان تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US