بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر، نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا

image

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سریز شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ، ٹیم کے نئے کپتان کے لئے بڑا چیلنج۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سریز سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم زخمی ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سریز سے باہر ہوگئے، بابر اعظم کے سیدھے انگوٹھے میں پریکٹس کے دوران گیند لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، سیدھے انگوٹھے میں گینڈ لگنے سے فریکچر کے باعث بابر اعظم اب 12 روز تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے تاہم میڈیکل بورڈ ان کی دیکھ بھال پر معمور ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US