قومی کرکٹ ٹیم کے سب سے دلچسپ کھلاڑی شاہد آفریدی کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں۔ لالا اور بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی جب کھیل کے میدان میں اترتے ہیں تو شائقین کرکٹ کی نظریں صرف اسی ایک کھلاڑی پر جمی ہوتی ہیں۔
یہ کہنا بالکل غلط نہ ہوگا کہ ماضی میں بہت سے میچز ایسے گزرے ہیں جنہیں ٹیم نے محض شاہد آفریدی کی بیٹنگ کی وجہ سے جیتا ہے۔ آفریدی کو ایسا کھلاڑی مانا جاتا ہے جس سے متعلق کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی۔ کھیل کے میدان میں ناصرف ان کے چھکے مشہور ہیں بلکہ جس طرح یہ سپن باؤلنگ سے بلے بازوں کی گلیاں اڑاتے ہیں، اس کا بھی دنیا بھر میں کافی چرچہ رہتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے مداحوں میں صرف غیر ملکی عوام ہی نہیں بلکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے نامور کرکٹرز نے لالا سے متعلق کچھ مشہور باتیں کہی تھیں، ملاحظہ کیجئے۔
سچن ٹنڈولکر (بھارت): ''آفریدی ہمارے لیے ایک آگ کی طرح ہے''۔
Michael Holding(ویسٹ انڈیذ): ''شاہد آفریدی کے بغیر کرکٹ، کرکٹ ہی نہیں ہے''۔
عمران خان: ''آفریدی نہیں، تو کوئی نہیں''۔
وسیم اکرم: ''آفریدی وہ کھلاڑی ہیں جن کے متعلق کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی''۔
Alastair Cook(انگلینڈ): ''آفریدی پاکستان کے لئے ایک آگ جیسی طاقت کے برابر ہے''۔
جاوید میانداد: ''آفریدی ایک شاندار کرکٹر ہے''۔
رمیز راجا: ''آفریدی میرا سب سے زیادہ پسندیدہ کرکٹر ہے''۔
ایم ایس دھونی (بھارت): ''آفریدی ایک شاندار انسان ہے''۔
یووراج سنگھ (بھارت): '' 6 بالوں پر 6 چھکے مارنے کے باوجود مجھے آفریدی جتنی شہرت حاصل نہیں ہوسکی''۔
Geoffrey Boycott(انگلینڈ): ''آفریدی ایک پاور ہاؤس ہے، وہ میرا سب سے پسندیدہ کرکٹر ہے''۔
Shane Warne(آسٹریلیا): ''میرے بیٹے ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہمیں آپ کی طرح کا لیگ اسپنر نہیں بننا، ہمیں بوم بوم شاہد آفریدی جیسا کھلاڑی بننا ہے''۔
٭ آپ کے لئے آفریدی کے میچوں کی بہترین یاد کون سی ہے؟ اپنا تبصرہ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی پیش کریں۔