نیوزی لینڈ پاکستان ٹاکرا، پاکستان کی بیٹنگ لائن بکھر گئی

image

آکلینڈ میں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز کے ساتھ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ لیا، تاہم پاکستان کی بیٹنگ اب مشکلات کا شکار ہوتے نظر آ رہی ہے۔

میچ کی ابتدائی صورتحال کچھ یوں رہی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی 4 کھلاڑی 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستانی ٹیم کا 9 اوورز میں رنز اسکور 42 رہا جبکہ 5 وکٹوں کا نقصان ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے کیا، 8 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ بنا کوئی رنز بنائے ہی کیویز ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیرئر کا آغاز کرنے والے باؤلر 'ڈفی' کی پہلی وکٹ بن گئے۔

صرف 20 رنز بنا کر ہی قومی کرکٹ ٹیم کی دوسری، تیسری اور چوتھی وکٹیں ڈھیر ہو گئیں،جس میں محمد رضوان نے 17 حیدر علی نے 3 اور کرکٹ ٹیم میں پروفیسر کے نام سے مشہور حفیظ بِنا کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ آئے، تاہم پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ لینے پر پاکستان کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ 'پچ بہت اچھی لگ رہی ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کریں گے، ہم نے بہت اچھی تیاری کی ہے، یہ پرفارمنس دِکھانے کا وقت ہے'۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج سریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاکرا جاری ہے میچ آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow