کہیں عورت نے رکھی داڑھی تو کسی کے ہیں 2 منہ ۔۔۔ دیکھیں دنیا بھر میں چند ایسے لوگ جو بلکل الگ نظر آتے ہیں

image

دنیا بھر میں مختلف نمونے اور عجوبے ہیں جن کو دیکھ کر انسان حیرت میں پڑ جاتا ہے کہ کیسے ان کو بنایا گیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں کچھ عجیب اور غریب لوگ :

ہرنام کوور:

اس لڑکی کے چہرے پر 12 سال کی عمر میں ہی اضافی بال آنا شروع ہوگئے تھے جس کی وجہ سے اس کی مکمل داڑھی آگئی یہ مسئلہ اس کو پی سی اوز کی وجہ سے ہوا جس میں خواتین کے ہارمونز میں پیچیدگیاں آ جاتی ہیں۔

ایڈی اینڈ بریٹانی:

یہ نام اور شکل میں تو دو خواتین ہیں مگر ان کا جسم ایک ہے اور یہ ایک جسم کے ساتھ جڑے ہوئے دو سر ہیں جن کو دیکھ کر بعض اوقات خوف آنے لگتا ہے۔

جانی فینگ:

اس بچے کی چھ انگلیاں ہیں جو کہ اس کو سب میں منفرد بناتی ہیں۔یہ انگلیاں اس کی پیدائشی ہیں اور یہ چھ انگلیوں کی مدد سے ہی ہر کام کرتا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق اگر ایک انگلی کا آپریشن کر دیا جائے تو یہ پانچ تو ہو جائیں گی مگر ہاتھ کام کر سکے گا یا نہیں اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔

فرانک لینٹینی:

اس آدمی کی تین ٹانگیں تھیں جن کی وجہ سے یہ زندگی بھر پریشانی میں مبتلا رہے، ان کے کپڑے بھی خاص طور پر بنوائے جاتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US