دوسروں کے مذہب کا تہوار کیوں منایا؟ حرا اور مانی کو ہولی کھیلنا مہنگا پڑ گیا۔۔ جانیں لوگوں کے تنقیدی تبصرے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی اکثر و بیشتر لوگوں کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے ہندو مذہب کا تہوار ہولی منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ہولی کا تہوار منانے پر صارفین اور مداحوں نے اداکارہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور مانی کو اہلیہ سمیت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کہا کہ پاکستان میں صرف اسی چیز کی کمی رہ گئی تھی، اگر یہ ہی سب کرنا تھا تو انڈیا میں ہی رہتے۔ ہمارے قائد نے اتنی محنت سے پاکستان بنایا اور پاکستانیوں کو دیکھو۔


ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ دونوں دن بدن ایسے کام کیوں کرتے ہو کہ نفرت ہو جاتی ہے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ رونے کا مقام ہے یہ۔


تاہم متعدد صارفین کی یہ ہی سوچ رہی کہ دوسروں کے مذہب کا تہوار آخر کیوں منایا؟

لوگوں کا مزید کیا کہنا تھا، تبصرے ملاحظہ کیجیے:


٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts