منا بھائی ایم بی بی ایس کا اداکار 10 سال سے لاپتا، گمشدگی کا معمہ برقرار

image

بالی ووڈ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں مختصر کردار ادا کرنے والے اداکار وشال ٹھاکر گزشتہ 10 سال سے لاپتا ہیں اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وشال 31 دسمبر 2015 کی رات گھر سے 500 روپے لے کر نکلے تھے جبکہ ان کی آخری لوکیشن یکم جنوری 2016 کو ممبئی کے قریب گھوڑ بندر روڈ پر ملی۔ اس کے بعد ان کا فون بند ہوگیا۔

لاپتا ہونے سے چند ماہ قبل ان کی گرل فرینڈ نے ان پر ریپ اور تشدد کے الزامات لگائے تھے تاہم بعد میں شکایت واپس لے لی گئی۔ پولیس کی تلاش کے باوجود وشال کا کوئی پتا نہ چل سکا جبکہ ان کی والدہ آج بھی بیٹے کی واپسی کی امید لگائے بیٹھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US