صاف جلد خوبصورتی نہیں بلکہ۔۔۔ علیزے شاہ اپنی جلد پر دانوں سے متعلق بتاتے ہوئے

image

پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی جلد پر دانوں یعنی ایکنی کے حوالے سے مداحوں سے کچھ معلومات شئیر کی ہیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ایکنی کے مسائل سے لڑ رہی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی جِلد کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ آج میں آپ کو اپنے سب سے بڑے عدم تحفظ کے بارے میں بتانے جارہی ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں ایک طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوبصورت اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کا ایک اہم مقصد اور بنیاد ہے جبکہ میرا خیال اس کے بالکل برعکس ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میرا ماننا یہ ہے کہ ہم کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک خوشگوار زندگی گُزار سکتے ہیں۔‘

علیزے شاہ نے معنی خیز پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی جِلد آپ کی خوبصورتی اور اہمیت کی پیمائش نہیں کرتی بلکہ آپ کے اندر موجود اعتماد ہی آپ کو سب سے الگ اور پُرکشش بناتا ہے۔‘

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’ایک بار جب آپ خود اپنی خوبصورتی کو دیکھیں گے تو باقی لوگ آپ کی تعریف کریں گے اور آپ کو سراہیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مسائل سے دور بھاگنے کے بجائے اُنہیں گلے لگائیں اور خوش رہیں۔‘


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts