موبائل چارج نہ ہونے پر مسافر کا ہنگامہ۔۔ جہاز کے عملے نے حالات کو کس طرح کنٹرول کیا

image

امریکی ائیر لائن جو کہ ٹوکیو سے ڈیلاس جا رہی تھی اس دوران پرواز کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، جہاز میں موجود 26سالہ خاتون مسافر نے جہاز کے عملے سے شکایت کی کہ اس کا موبائل فون چارج نہیں ہورہا ہے جس پر عملے نے ان سے کہا کہ آپ کا چارجر خراب ہے جس کی وجہ سے یہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا ہے۔

لیکن انہوں نے عملے کی بات کو مسترد کر دیا اور اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تلخ کلامی کرنے لگی اور غصے میں آکر کاک پٹ کی جانب بڑھی تو عملے نے انہیں روک لیا اور پھر جہاز کا عملہ اور خاتون آپس میں جھگڑنے لگے۔

صورتحال کو نہ سنمبھلتا دیکھ کر پائلٹ نے جہاز کا رخ موڑ دیا اور واشنگٹن کے سیتل ائیر پورٹ پر طیارے کو لینڈ کروا دیا جہاں ائیر پورٹ اور کسٹمز حکام نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران خاتون نے اپنی غلطی کا اعتراف کر تے ہوئے رہائی کی دہائیاں دیں لیکن انہیں رہا نہیں کیا گیا اور اب خاتون فیڈرل چارجز کا سامنا کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US