دلہن کے روپ میں لڑکا نکلا اور پھر ۔۔ شادی کی تقریب میں دلہن بن کر آنے والے لڑکے کے ساتھ کیا ہوا؟

image

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بھدوہی جن پد کے ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں اہلخانہ اور تمام دوست احبا ب شامل تھے، تقریب کے دوران ہی ایک خاتون دلہن کے لباس میں خواتین کے درمیان آکر بیٹھ گئی کچھ دیر تک تو کسی کو شک نہ ہوا کہ یہ عورت ہے یا لڑکا مگر کچھ ہی دیر بعد اس کی حرکا ت وسکنات نے شادی کی تقریب میں موجود خواتین کو شک میں مبتلا کر دیا کہ یہ خاتون تو نہیں البتہ جب اس خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی اور اسکا چہرہ دیکھنے کی کوشش کی گئی تو واضح ہو گیا کہ یہ لڑکا ہی ہے۔

مزید یہ کہ اس موقع پر تقریب میں موجود سارے لوگوں کے درمیان جب یہ بات پھیل گئی تو سب ہی اس لڑکے کے اردگرد جمع ہو گئے اور سوالات کرنے لگے کہ کس سے ملنا ہے، کس نے اسے یہاں بھجا ہے اور اسکا نام کیا ہے لیکن لڑکے نے کسی کو کچھ نہ بتایا اور اپنا منہ چھپاتا رہا اور جیسے ہی اسے موقع ملا تو وہ شادی کی تقریب سے بھاگ نکلا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US