پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی میچز کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی اس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، شیڈول کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 بقیہ میچز 9 سے 20 جون تک ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

مزید یہ کہ ایونٹ میں کوالیفائر اور ایلیمنٹرون سمیت 6 ڈبل ہیڈر میچز رکھے گئے ہیں۔ جبکہ طے کردہ شیڈول کے مطابق جس دن ایونٹ میں ایک میچ ہوگا وہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا اور جس دن میں 2 میچز کھیلے جائیں گے اس دن پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے اور دوسرا میچ رات 11 بجے شروع ہوگا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US