فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

image

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے جس میں حصہ لینے والی 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ آئندہ سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔

ڈراز کی تقریب میزبان ملک امریکا میں منعقد ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔

گروپ 'اے'میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائےگی۔

گروپ' بی' میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور پلے آف ’اے‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ 'سی ' میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں جبکہ گروپ' ڈی' میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور پلے آف ’سی‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ' ای' میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاؤ شامل ہیں جبکہ گروپ' ایف' میں نیدر لینڈز، جاپان ، تیونس اور پلے آف ’بی‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ' جی' میں بیلجیم ، ایران ،مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ' ایچ' میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

گروپ 'آئی' میں فرانس سینیگا ل، ناروے اور پلے آف ’2‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ 'جے' میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔

گروپ 'کے' سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور پلے آف ’ون‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ' ایل' میں انگلینڈ،کروشیا ،پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔

فیفا کے مطابق یہ ڈراز شائقین کے لیے دلچسپ مقابلوں کا پیش خیمہ ہیں اور ہر گروپ کے میچز عالمی سطح پر توجہ کا مرکز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 2026 میں دنیا بھر کے فٹبال شائقین کے لیے یادگار ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US