نیوزی لینڈ کے 531 رنز کے ہدف کو ویسٹ انڈیز نے کیسے ڈرا میں بدل دیا؟ گریوز کی حیران کن کارکردگی

image

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ویسٹ انڈیز کے بیٹرز نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز نے 202 گیندوں پر 202 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کیمار روچ نے 58 رنز ناقابل شکست بنائے۔ دونوں کے درمیان 180 رنز کی اہم پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ شائے ہوپ نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 رنز اور دوسری اننگز میں 466 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کیں۔ رچن رویندرا نے 176 اور کپتان ٹام لیتھم نے 145 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 3، جبکہ میٹ ہینری، زیک فولکس اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، جس میں شائے ہوپ 56 اور ٹیگنارائن چندرپال 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جسٹن گریوز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری اور کیمار روچ کے ساتھ شراکت نے ویسٹ انڈیز کو یقینی شکست سے بچایا اور انہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈرا حاصل ہوا۔ جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US