شادی کی تقریب میں کیا دولہے نے ایسا ڈانس جسے دیکھنے والوں کا ہنس ہنس کر ہو گیا برا حال، دیکھیں یہ مزاحیہ ویڈیو

image

آجکل شادی بیاہ کے موقع پر دولہوں کا تھوڑا بہت ڈانس کرنا تو عام سی بات ہے لیکن بھارت سے ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہو گئی، اس ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دولہا شادی کے منڈپ میں دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے جبکہ اس موقع پر لڑکی اور لڑکے ماں باپ اور قریبی رشتہ دار بھی منڈپ میں موجود ہیں۔

بھارتی رسم و رواج کے مطابق ابھی شادی کے رسمیں شروع ہی ہوئیں تھی کہ دولہے نے اچانک سے ڈانس کرنا شروع کر دیا اور یہ ڈانس انتہائی بے تکا ڈانس تھا جسے دیکھ کر دلہن سمیت دولہن اور دولہے کے گھر والے شرم سے پانی پانی ہو گئے، اور جب دولہے کے والد نے دولہے کو ڈانس کے درمیان روکنے کی کوشش کی پر پھر بھی دولہا نہ روکا۔

واضح رہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو بھارت کے کس شہر سے ہے یا پھر دولہے اور دولہن کا نام کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US