89 بچوں کے والد انتقال کر گئے۔۔ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال کس وجہ سے ہوا؟

image

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ زیونا چنا 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق زیونا چنا کے خاندان میں 38 بیویاں، 89 بچے، 33 پوتے پو تیاں اور نواسے شامل ہیں۔

زیونا چنا کا تعلق بھارت کی ریاست میزروم سے تھا زیونا چنا کو دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیونا چنا 7 جون سے شدید علیل تھے اور وہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض تھے، واضح رہے کہ زیونا چنا کے انتقال کی خبر ریاستی وزیر اعلیٰ زور متھنگا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US