میٹرک بورڈ: جماعت نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

image

کراچ: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے جماعت نہم و دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021 کے جمع کرانے کی تاریخ میں آخری دفعہ 21جون سے30 جون2021 تک توسیع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی طرح کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔لہٰذا بورڈ سے الحاق شدہ اسکول اور طلباء وطالبات جلد ہی اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 2500روپے کے ساتھ لازمی جمع کرادیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US