پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے شیڈول اور رجسٹریشن پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 16 اگست 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے ہوگا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن 22 جون سے شروع ہوگی جو 8 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک کرائی جا سکے گی۔
پاکستان میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے اور بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹرز کے لیے فیس 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 180 کثیرالانتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا اور امتحان میں نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔ امیدواروں کو آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی جبکہ نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
ملک بھر میں مختلف شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے جبکہ بین الاقوامی امیدواروں کے لیے ریاض میں بھی ٹیسٹ سینٹر دستیاب ہوگا۔