بلوچستان میں پرائمری اسکولوں میں یونیفارم کی شرط ختم

image

بلوچستان حکومت نے تعلیمی اصلاحات کے تحت پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں صوبے کے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی نظام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام فعال سرکاری اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرکے ہر اسکول کو ڈیسک فراہم کیے جائیں گے۔یہ اقدامات بلوچستان میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور اسکولوں میں داخلے کی شرح بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US