بی ڈی ایس ڈگری کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا

image

بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب میں بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تعلیمی سال 2025-26 سے تمام سرکاری اور نجی الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں میں نیا پانچ سالہ مربوط نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ڈینٹل تعلیم کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا، طلبہ کی کلینیکل تربیت کو بہتر بنانا اور گریجویٹس کے لیے بیرونِ ملک تعلیم، ملازمت اور پروفیشنل لائسنسنگ کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US