قائداعظم یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ سمر سیشن 2026 کے لیے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل 6 جولائی سے شروع ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سمر سیشن کے واجبات بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی 2026 تک کرائی جاسکے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق سمر سیشن کی کلاسز بھی 6 جولائی سے شروع ہوں گی اور 28 اگست تک جاری رہیں گی۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ سمر سیشن کے فائنل امتحانات 31 اگست سے 2 ستمبر 2026 تک منعقد کیے جائیں گے، جبکہ امتحانات کے نتائج کا حتمی ڈیٹا 4 ستمبر کو امتحانی برانچ کو ارسال کیا جائے گا۔
قائداعظم یونیورسٹی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے مطابق اپنی رجسٹریشن اور دیگر ضروری امور مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔