کراچی: میٹرک و انٹرمیڈیٹ نتائج کی تاریخوں کا اعلان

image

کراچی میں حکومت سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اور نتائج کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران تمام تعلیمی بورڈز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں منعقدہ امتحانات سے متعلق وزیر کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں اسماعیل راہو نے اعلان کیا کہ سندھ کے تمام ڈویژنز میں میٹرک کے نتائج 10 جولائی تک جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج مقررہ وقت پر جاری کرنا طلبہ کے داخلوں اور تعلیمی منصوبہ بندی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی بورڈز میں شفافیت، میرٹ اور امتحانی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

دوران اجلاس بتایا گیا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج 31 اگست تک جاری کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US