تحفے دینے سے محبت بڑھتی ہے اور دوستی مضبوط ہوتی ہے ۔ نہ صرف مشہور شخصیات بلکہ عام آدمی بھی اپنے پیاروں کو تحفے تحائف دیتے ہیں۔ جو جتنی حیثیت رکھتا ہے اس کے مطابق تحائف دیتا ہے۔ ایسے ہی مشہور شخصیات بھی ہیں۔ آج ہماری ویب کی اس فیچرڈ نیوز میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں سیلیبریٹیز کو کیا مہنگے تحفے ملے یا انہوں نے کس کو کیا اچھا تحفہ اس سال 2021 میں دیا۔
علی زیشان
پاکستانی ڈیزائنر علی زیشان نے اپنی بیوی کو حال ہی میں ایک مہنگی گاڑی تتحفے میں دی ہے جس کی پاکستانی مالیت کروڑوں روپے میں ہے کیونکہ یہ ایک ونٹج گاڑی ہے۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا کو ان کے شوہر نک جونز نے اس سال 16 کروڑ روپے کی گاڑی فورڈ مسٹانگ تحفے میں دی۔ جس میں آج کل پریانکا سفر کر رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ کو 11 کروڑ کا ڈائمنڈ کا بریسلیٹ اور جوڑی ڈائمنڈ جھمکے بھی ملے۔ عالیہ کو اب تک جتنے بھی تحفے ملے ان میں یہ سب سے مہنگا تحفہ ہے۔
کیارہ ادوانی
کیارہ ادوانی کو سدھارتھ ملھوترا کی جانب سے ڈائمنڈ کا گلے گا لاکٹ اس سال تحفے میں ملا جس کی پاکستانی مالیت 4 کروڑ 45 لاکھ اور 659 روپے ہے۔
سارہ علی خان
سارہ علی خآن کو تو اپنے بھائی کی جانب سے بھی راکھی کے تہوار پر کئی مہنگے تحفے ملے لیکن اپنے والد سیف علی خان کی جانب سے 6 کروڑ روپے کی رالیکس گھڑی ملی جو اب تک سب سے مہنگی ہے۔