اللہ نے پسند کی شادی کی اجازت دی ہے لیکن ماں باپ پتہ نہیں کیوں نہیں سمجھتے ۔۔ اداکارائیں شادیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے

image

والدین کی مرضی سے شادی کرنا اچھی بات ہے، لیکن اپنی مرضی اور پسند کی شادی کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ اکثر گھروں میں والدین ارینج میرج کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ پسند کی شادی کو برا سمجھتے ہیں اور اس کے خلاف ہوتے ہیں۔

آج بھی اس موضوع پر بحث ہوتی ہے کہ ارینج میرج زیادہ بہتر ہے یا پھر پسند کی شادی؟

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارائیں بھی شادی سے متعلق اپنے اظہاِر خیال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

1- کرن تابیر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کرن تابیر مختلف ڈرامہ سیرلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ پروگراموں کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ اداکارہ شادی سے متعلق ایک انٹرویو میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ شادی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، میں اس کے خلاف نہیں ہوں لیکن اُس شخص کی منظوری جاننا بہت ضروری ہے جو شادی کرنے جا رہا ہے۔ خدا نے ہر انسان کو اپنی پسند کا ساتھی منتخب کا حق دیا ہے۔

کرن نے کہا کہ والدین کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا پارٹنر خود منتخب کرے۔ صرف 15 سے 20 فیصد لوگ ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو پسند کی شادی کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ لیکن 80 فیصد افراد اب بھی پسند کی شادی کے خلاف ہیں۔ کرن کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہونا چاہیے۔

2- ماہرہ خان

سپر اسٹار ماہرہ خان ایک شاندار اور ورسٹائل پاکستانی اداکارہ ہیں۔ا نہوں نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں رکھا جس کے بعد ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا۔ ماہرہ خان کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ شادی کے لیے صحیح شخص کا انتخاب زندگی کے لیے ضروری ہے۔ ماہرہ خان کی پہلی شادی علی اسکری سے ہوئی جو کچھ سال ہی قائم رہ سکی۔ علیحدگی کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔ لیکن ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں جن کا نام سلیم کریم ہے۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ایک ساتھ تصاویر پہلے ہی وائرل ہوچکی ہیں لیکن ماہرہ نے اس حوالے سے کچھ بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک خوبصورت پوسٹ میں سلیم کریم کے ساتھ کیپشن لکھا ، "میرا پیار"۔ اطلاعات کے مطابق سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں اپنے انداز میں مبارکباد پش کی۔ پوسٹ دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ ماہرہ خان پسند کی شادی پر یقین رکھتی ہیں۔

3- سنیتا مارشل

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و سابقہ ماڈل سنیتا مارشل اور ان کے شوہر اور اداکار حسن احمد کی شادی کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں۔ دونوں کی شادی پسند کی تھی اور اس کے پیچھے ایک طویل کہانی موجود ہے۔ چونکہ سنیتا مارشل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے شوہر مسلمان ہیں، شادی سے قبل دونوں کے گھر والے ان دونوں ی شادی پرمذہب کی وجہ سے راضی نہ تھے لیکن دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھےجس کے باعث دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts