سیب کی جگہ آدمی کو لات مار دی، اس کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو ۔۔ اداکارہ آمنہ الیاس پر عوام کی سخت تنقید

image

اداکارہ آمنہ الیاس کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک سیب کو اپنی ٹانگ سے مار کر گرانا چاہتی تھیں، لیکن چونکہ ان کا نشانہ پکا نہیں ہے، اس لئے سیب کو مارنے کی جگہ انہوں نے اس شخص کو لات مار دی جس پر سوشل میڈیا پر جگہ جگہ ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیونکہ انہوں نے یہ ویڈیو خود ہی اپنے انٹساگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے بعد لوگوں نے اس کو شیئر کرنا شروع کیا، جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ اگر آپ کو ندامت ہے اپنے اس عمل پر تو آپ ہر گز یہ ویڈیو خؤد شیئر نہ کرتیں۔ لیکن چونکہ خود ہی شیئر کی گئی ہے اس لئے عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ: '' ٹھیک نشانے پر، اور نیچے لکھا ہے کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، البتہ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کک ضرور اس لڑکے کو لگی ہے۔ ''

ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک فیس بُک صارف اطہر نے لکھا کہ: '' یہ ہیں پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس جو فیمینیزم کی بہت بڑی علمبردار اور چیمپئن بنتی ہیں۔ اب اس ویڈیو کو الٹا دیکھیں سمجھے مرد عورت کی جگہ عورت مرد کی جگہ ۔ ۔ سوچیں پھر کیا ہوتا موم بتی مافیا کیا ٹرینڈ چلاتی اور ایک ہی دن میں گرفتاری ہوجاتی۔ ستم تو یہ ہے دوسری تصویر میں فیمینسٹ اداکارہ ہنس کر اس بیچارے نوجوان کا تمسخرا اڑا رہے ہیں ۔ ''

انسٹاگرام پر لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: '' ایسی ہی ایک لات آدمی کی جگہ اس عورت کو لگ جاتی تو کیس فائل ہو جاتا، تو کسی نے لکھا کہ یہ کوئی پبلک اسٹنٹ نہیں اور نہ کوئی مزاق ہے، کسی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو میں موجود شخص اس کا نوکر ہوگا جس کو اس نے چند روپے دے دیئے ہوں گے تاکہ معاملہ اگے نہ بڑھے۔

''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts