پاکستانی اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے، لیکن سب کو ہنسانے والے عمر اس حالت میں بھی ہنس رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ان کی ہسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے۔
عمر شریف کو الزائمر کی بیماری ہے جس میں انسان یادداشت بھولنے بھی لگتا ہے اور یہ 65 سال سے زائد کی عمر کے لوگوں کو زیادہ ہوتی ہے اور اس کی وجہ خون میں شکر کا کم بننا بھی ہوسکتی ہے۔ تاحال ان کے فیملی ممبر کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ 2017 میں یہ سینے کے درد کی وجہ سے ہسپتال بھی گئے تھے۔ ان کو دل کا مرض اور شوگر کا عارضہ بھی ہے۔