شادی کی تیاریاں کر رہے تھے، دسمبر میں شادی ہونے والی تھی لیکن ۔۔ اداکار سدھارتھ شُکلا کی موت کے بعد شادی کی خبریں وائرل ہونے لگیں

image

بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا کی موت کے بعد ہر جگہ سڈ ناز ہیش ٹیگ وائرل ہونے لگا، کوئی بگ باس 13 کی ویڈیوز دیکھ رہا تو کوئی دونوں کی محبت کو سراہتا ہوا نظر آیا، ان دونوں کی محبت کا سب سے اہم موڑ دونوں کی شادی رواں سال دسمبر میں ہونے والی تھی جس کی اطلاع یہ اپنے چاہنے والے مداحوں کو شادی سے ایک ماہ قبل یعنی نومبر میں دینا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق: '' گھر والے کہتے ہیں کہ ہم شادی کی تیاریاں کر رہے تھے اور بہت جلد سڈ ناز ایک ہونے والے تھے، مگر ایسا ممکن نہ ہوا اور سدھارتھ ہمیں بیچ سفر میں چھوڑ گئے۔ ''.

البتہ کئی بھارتی ویب سائٹس پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سدھارتھ پچھلے 15 سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، لیکن یہ بات سچ ہے یا کوئی قیاس آرائی، ابھی ان کی موت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts