اداکارہ فضا علی ویڈیو شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک گانے کی ویڈیو شوٹ کے دوران گرنے سے بری طرح زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ کے حادثے کے فوراً بعد ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شروعات میں اداکارہ فضا علی اور ان کے ساتھ معروف گلوکار ملکو بھی بیٹھے اپنی ویڈیو شوٹ کی تیاری کر رہے تھے۔

ویڈیو شوٹنگ کسی اونچے چٹانوں والے مقام پر کی جا رہی تھی کہ جہاں فضا علی اور گلوکار ملکو اپنی شوٹ میں مصروف تھے کہ اچانک فضا علی گر جاتی ہیں اور ویڈیو میکر دوڑتا ہوا اداکارہ کے پاس جاتا ہے۔

معروف میزبان فضا علی گرنے کے بعد کافی تکلیف میں مبتلا دکھائی دے رہی تھیں اور ساتھی ویڈیو ٹیم ان کو اٹھانے کی کوششیں کر رہی تھی، اداکارہ کے سر کے پیچھے چوٹ بھی آئی۔

ویڈیو میں اداکارہ فضا کو مسلسل کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میرا سر پھٹ گیا۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts