کیا دوپٹے والی لڑکی کو اچھی نوکری بھی نہیں ملتی؟ ہمارے معاشرے میں امیری اور غریبی کا فرق ڈرامہ کی کہانی پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھا دیے

image

کیا دوپٹے والی لڑکی کو اچھی نوکری بھی نہیں ملتی؟ ہمارے معاشرے میں امیری اور غریبی کے فرق صارفین نے سوالات اٹھا دیے

ہمارے آج کل کے ٹی وی ڈراموں میں امیری اور غریبی کا فرق اس طرح دکھایا جاتا ہے کہ اگر لڑکی امیر گھرانے کی ہوگی تو مارڈرن اور فیشن کے طرز کا لباس زیب تن کرے گی لیکن اگر لڑکی کو کسی متوسط طبقے یا غریب گھرانے کا دکھایا جائے گا تو اس کے سر پر دوپٹہ لازمی ہوگا۔

ذہنوں میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ہماری ٹی وی انڈسٹری کے ڈراموں میں امیر گھرانے کی لڑکی کے سر پر دوپٹہ کیوں نہیں دکھاتے؟

ایسا ابھی سے نہیں بلکہ پاکستانی ٹیلی وژن کے ماضی کے ڈراموں میں بھی دکھایا جاتا رہا ہے لیکن شاید اس وقت اتنا اس چیز پر غور نہ کیا جاتا ہو لیکن آج اس حوالے سے کافی بحث جاری رہتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک مشہور ڈرامے کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اداکارہ کی تصویر کو دو حصوں میں دکھایا گیا ہے،ایک جانب اداکارہ کو مارڈرن دکھایا گیا تو دوسری جانب سر پر دوپٹہ لیے۔

مذکورہ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید سے بھرپور تبصرے بھی کیے گئے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ دوپٹے والی لڑکی کو اچھی جاب بھی نہیں ملتی یہ بھی اس ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جی ہاں! یہ ہمارے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت ہے!

فراز نامی صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈرامہ بیکار ہے اس طرح کے ڈرامے دکھا کر لوگوں کو کیا ملتا ہے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ آسانی سے دوپٹہ لے سکتی تھی جس طرح بینظیر بھٹو سر پر دوپٹہ لیتی تھیں۔

آپ بھی اپنی قیمت رائے کا اظہار 'ہماری ویب' کے فیسبک پیج کے کمنٹس سیکشن میں دے سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts