آج کل ڈرامہ سیریل رنگ محل حد سے زیادہ مقبول ہو رہا ہے، ہر جگہ اس کے کرداروں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ڈرامے کے ڈائیلاگز پر بھی بہت لوگ پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں، اسی ڈرامے میں ماہ پارہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سحر خان بھی لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ سحر حال ہی میں ایک انٹریو میں نظر آئیں جہاں وہ اپنے متعلق باتیں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ:
سحر کہتی ہیں کہ:
''
میں جس وقت انڈسٹری میں آئی اس وقت میرے گھر میں بہت پابندیاں تھیں، میں جوائنٹ فیملی میں رہتی تھی، ہمارے ہاں 9 بجے رات میں گھر پر کرفیو لگا دیا جاتا تھا، 9 کے بعد کوئی باہر نہیں جاتا تھا، میں اور میری چھوٹی بہن درخت پر چڑھ کر نیچے اترتے تھے اور باہر جا کر نوڈلز کھاتے تھے، میں نے ہمیشہ اپنے گھر میں سب سے زیادہ امی سے مار کھائی ہے وہ مجھے جہاں نہیں مارتی تھیں، میں خود بولتی تھی کہ یہاں مارو، وہاں مارو، یہاں نشان نہیں ہے۔
''
میری امی میرے بھائی کی موت کے بعد بہت افسردہ ہوگئیں، اب انہوں نے سب سے بحث کرنی چھوڑ دی اب سب باتوں میں ہاں کرلیتی ہیں، میں سیٹ پر تھی تو مجھے جانے کے لئے کہا لیکن کی نے نہیں بتایا کہ بھائی کا انتقال ہوگیا وہ بہت چھوٹا تھا، اس کوڈائیلاسز ہوتے تھے، اس کی طبیعت خراب دیکھ کر ہمیشہ دل خراب ہوتا تھا۔ اب میرے پاس 7 سال کا ایک اور چھوٹا بھائی ہے جو میرے گھر جانے کا انتظار کرتا ہے، جب میں گھر جاتی ہوں تو میرے پیر دباتا ہے۔
میں نے کالج سے بھاگ کر ہم ٹی وی پر اپنی دوستی کے ساتھ اڈیشن دیا اور میرا سیلیکشن ہوگیا تھا، پاپا سمجھاتے ہیں، لیکن پاپا بہت غصے والے تھے، کبھی ڈانٹا نہیں ہے، پاپا نے پہلے کام کرنے کے لئے منع کیا لیکن پھر وہ مان گئے اور میں نےساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی، بہت مشکل سے انٹر کیا ہے، میں وکیل بننا چاہتی تھی، لیکن بی اے پولیٹیکل سائنس میں پڑھتی ہوں۔
>